ظاہر ہے کہ نمک حلالی بھی تو کرنی ہوتی ہے ۔
اگرچہ کنعان صاحب متنازعہ نظریات کے حامل ہیں، لیکن میرے خیال میں یہاں ان کی بات ٹھیک ہے، یہ ٹریننگ اور گنز کا بھی فرق ہوتا ہے، یہ کوئی اتنا بڑا ایشو نہیں ہے جس پر کلام کیا جائے، یہ ہے کہ مسلمانوں کو بھی جدید ہتھیار کے استعمال سے اچھی طرح واقفیت ہونی چاہئے۔
جیسے ایک چھوٹے سے انگریز بچے کو گن چلانے کی ٹریننگ دی جائے اور مجھے نہ دی جائے پھر دونوں کا تقابل کیا جائے تو میرے خیال میں وہ مجھ سے اچھی پرفارمینس دکھا دے گا، کیونکہ مجھے ٹریننگ نہیں دی گئی، اور اس میں بہادری کا بھی عمل دخل ہوتا ہے۔
بعض چھوٹے چھوٹے بچے کاریں چلا لیتے ہیں اور کچھ نوجوانوں کو موٹر سائیکل بھی چلانے نہیں آتی، ہم سانپ سے ڈرتے ہیں جب کہ یہی انگریز مگرمچھ کے اوپر چڑھے ہوتے ہیں اور اس کا منہ باندھ رہے ہوتے ہیں۔ تو یہ کوئی اس قدر بڑا مسئلہ نہیں جس کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کیا جائے، اصل محاذ میدان جنگ ہے جہاں توکل علی اللہ اور جذبہ ایمانی سے ثابت قدمی اور پختگی کی اہمیت ہے بفضل اللہ تعالیٰ۔
کوئی غلطی ہو تو ضرور اصلاح فرمائیں۔ جزاک اللہ خیرا