• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"پپا ! ہم گھل کب پنہچیں گے___؟؟؟"

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
"پپا ! ہم گھل کب پنہچیں گے___؟؟؟"

ایک مچھلی فروش نے ادیبوں اور شاعروں کے کسی محلہ میں دوکان کھولی اور بورڈ لگا دیا..

"یہاں تازہ مچھلی دستیاب ہے"

ایک ادیب صاحب کا وہاں سے گذر ہوا.. انہوں نے بورڈ پڑھنے کے بعد مچھلی فروش سے کہا.. "میاں ! اتنا لمبا جملہ لکھنے کی کیا ضرروت تھی.. اتنا ہی کافی تھا کہ "تازہ مچھلی دستیاب ہے"

مچھلی والے نے لفظ "یہاں" مٹا دیا..

اس کے بعد ایک اور صاحب آئے.. انہوں نے بورڈ پر نظر ڈالنے کے بعد فرمایا.. "بھئی مچھلی کے ساتھ "تازہ" لکھنے کی کیا حاجت ہے.. ظاہر ہے مچھلی تو تازہ ہی فروخت کی جاتی ہے.." مچھلی فروش نے لفظ "تازہ" محو کردیا.. اب تحریر کچھ اس طرح نظر آ رہی تھی..

"مچھلی دستیاب ہے"

پھر ایک اور صاحب آئے.. انہوں نے عینک سیدھی کرتے ہوئے بورڈ کو پڑھا اور تبصرہ فرمایا.. "مچھلی دستیاب ہے" لکھنے کی کیا حاجت پیش آگئی بھائی..؟ مچھلی تو دستیاب ہی ہوتی ہے جبھی تو بکتی ہے.. بس اتنا ہی کافی تھا.. "مچھلی".. لہٰذا اب بورڈ کچھ یوں دکھائی دے رہا تھا..

"مچھلی"

اس کے بعد ایک بہت بڑے ادیب , بھاری مینڈیٹ کے ساتھ آئے اور انہوں نے تبصرہ فرمایا.. "بھئی یہ بورڈ لگانے کا تکلف ہی کیوں کیا.. مچھلی تو چیز ہی ایسی ہے کہ اس کی بو دور سے محسوس ہوجاتی ہے.."

لہٰذا مچھلی فروش نے وہ بورڈ ہٹا کر سائیڈ پہ رکھ لیا.. اب ذرا ہنسی روکیں اور آگے پڑھیں..

ہم نے جب یہ ملک حاصل کیا تو اس کے بورڈ پر بڑا بڑا لکھا تھا..

"لا الٰہ الا اللہ محمد رسول اللہ"

پھر کچھ مفکرین پیدا ہوئے.. انہوں نے رائے دی کہ اتنا تکلف کرنے کی ضرورت ہی کیا تھی..؟ جب یہاں مسلمان رہتے ہیں , شلوار قمیض اور پگڑی پہنتے ہیں , لوگ نماز روزہ کرتے ہیں تو پھر کیا حاجت ہے دنیا سے پنگا لینے کی.. لہٰذا ہمارے مچھلی فروشوں نے (اب آپ ضمیر فروشوں بھی پڑھ سکتے ہیں) وہ کلمہ ہی غائب کرکے رکھ دیا ہے اور ہم اسے ڈھونڈ ڈھونڈ کر تھک گئے ہیں.. کہیں نظر نہیں آ رہا.. نہ اقتدار کے ایوانوں میں ___ نہ معیشت کے بازاروں میں ___ نہ علمی درسگاہوں میں ___ نہ گلیوں اور محلوں میں !!

ہم منزل سے بھٹک کر بھی محو سفر ہیں اور ایک چھوٹے سے منے سے پالے پالے بچے کی طرح پھر سوال بھی کر رہے ہیں..

"پپا ! ہم گھل کب پنہچیں گے___؟؟؟"

عامر عبداللہ.....
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,588
پوائنٹ
791
"پپا ! ہم گھل کب پنہچیں گے___؟؟؟"
پوسٹ کے عنوان میں آپ لکھا ’’ پیا ۔۔ہم گھل کب پہنچیں گے ؟
مرکزی فہرست میں یہ عنوان دیکھ کر تعجب ہوا کہ دینی محفل میں یہ ’’ پیا ‘‘ کہاں سے آگئے !
 
Top