کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پیرس میں باوردی فرانسیسی فوجی پر چاقو سے حملہ
آخری وقت اشاعت: اتوار 26 مئ 2013 , 20:45 GMT 01:45 PST
یہ حملہ پیرس کے لا دفانس علاقے میں کیا گیا جو پیرس کا کاروباری علاقہ ہے
فرانس کے دارالحکومت پیرس کے اہم علاقے لا دفانس میں گشت پر موجود ایک باوردی فرانسیسی فوجی پر چاقو سے حملہ کیا گیا ہے۔
اس فوجی پر جس شخص نے حملہ کیا وہ بھیڑ کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا اور پولیس اس کی تلاش میں ہے۔
فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ یہ فوجی جس نے وردی پہنی تھی اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ گشت پر تھا جب ان پر کسی نے پشت سے ایک چاقو یا کٹر کی مدد سے وار کیا۔
صدر فروانسوا اولاند نے یہ بات افریقی ملک ایتھیوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں کہی اور یہ بھی بتایا کہ پولیس حملہ آور کی تلاش میں ہے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق زخمی فوجی کے زخم جان لیوا نہیں ہیں۔
یہ فوجی فرانس کے انسداد دہشت گردی کی فوج کا حصہ ہے جو پیر میں ممکنہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے گشت پر رہتی ہے۔
فرانسیسی صدر نے کہا کہ ’ابھی تک اس حملے کے معین حقائق پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی ہے یا حملہ آور کے بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے مگر حکام تمام ممکنات کو مد نظر رکھ کر تفتیش کر رہے ہیں۔‘
پئیغی آندرے پیویل جو اوٹ ڈی سین کے پولیس کے سربراہ ہیں نے مقامی فرانسیسی زرائع ابلاغ کو بتایا کہ ’اس فوجی کا خون بہت ضائع ہو چکا تھا جب اسے قریبی فوجی ہسپتال لیجایا گیا۔ ان کا زخم کافی گہرا ہے مگر جان لیوا نہیں ہے۔‘
پیویل کے مطابق حملہ آور مصروف کاروباری علاقے میں جلد ہی غائب ہو گیا اس سے پہلے کے اس گشتی دستے میں شامل دوسرے فوجی ردِ عمل دکھاتے جو اس فوجی سے آگے چل رہے تھے۔
ح
۔