کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پیغمبر حضرت ابراہیم کے دور کی عمارت دریافت
بغداد: عراق میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دور کا گمشدہ معبد دریافت کر لیا گیا ہے۔
برطانوی ماہرین آثار قدیمہ نے جنوبی عراق کے قدیم شہر "آور" کے قریب ایک عظیم معبد کو دریافت کیا ہے جو لگ بھگ 4 ہزار سال پرانا ہے اور حضرت ابراہیم بھی اسی دور سے تعلق رکھتے تھے۔
یہ تاریخی دریافت مانچسٹر یونیورسٹی کی ٹیم نے کی اور اس عمارت کا رقبہ ایک فٹبال گراؤنڈ کے برابر ہے۔
محقق ڈاکٹر اسیٹورٹ کیمبل کے مطابق 2 ہزار قبل مسیح میں اس سائز کی عمارت نہ ہونے کے برابر تھی۔
اس مقام سے انتہائی تاریخی اشیاء بھی ملی ہیں۔
خیال رہے کہ حضرت ابراہیم فلسطین ہجرت کرنے سے قبل "آور" میں ہی پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔