• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پی آئی اے کا جہاز برطانوی فضائیہ کے حصار میں لینڈ کر گیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
۔
پی آئی اے کا جہاز برطانوی فضائیہ کے حصار میں لینڈ کر گیا​
آخری وقت اشاعت: جمعـء 24 مئ 2013 ,‭ 13:24 GMT 18:24 PST

برطانوی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مسافر بردار جہاز کو برطانوی فضائیہ کے جنگی جہاز کی رہنمائی میں لندن کے قریب واقع سٹینسٹیڈ کے ہوائی پر اتار لیا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پی آئی اے کا جہاز صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے برطانیہ کہ شہر مانچسٹر جا رہا تھا۔

اطلاعات کے مطابق اس جہاز پر 297 مسافر سوار ہیں اور اسے لندن کے قریب واقع سٹینسٹیڈ کے ہوائی اڈے پر اتار کر اس کا معائنہ کیا جائے گا۔

ایسکس پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایک طیارے پر ایک واقعہ ہوا ہے پولیس اور دوسری تنظیمیں اس پر کارروائی کر رہی ہیں۔‘
ح
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
برطانوی پولیس پی آئی اے طیارے میں داخل ’2 افراد زیر حراست‘

آخری وقت اشاعت: جمعـء 24 مئ 2013 ,‭ 13:24 GMT 18:24 PST

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے مسافر طیارے کو​
برطانوی فضائیہ کے حفاظتی حصار میں لندن کے سٹینسٹیڈ ہوائی​
اڈے پر اتارنے کے بعد اس میں سے دو افراد کو زیر حراست لیا ہے۔​

پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 709 صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے پاکستانی وقت کے مطابق نو بج کر پینتیس منٹ پر روانہ ہوا اور اسے مانچسٹر دوپہر کے دو بجے پہنچنا تھا۔

اس جہاز پر 308 مسافر سوار ہیں اور اسے لندن کے قریب واقع سٹینسٹیڈ کے ہوائی اڈے پر اتار کر اس کا معائنہ کیا جائے گا۔

ایسکس پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایک طیارے پر ایک واقعہ ہوا ہے پولیس اور دوسری تنظیمیں اس پر کارروائی کر رہی ہیں۔‘

عالمی فضائی ادارے ’ایویشن سکیورٹی انٹرنیشنل‘ کے فلپ باؤم نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ یقیناً اہم واقعہ ہے مگر یہ کہ جنگی جہازوں کو طیارے کو حفاظتی حصار میں لینے کے لیے کہا گیا ہے کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔‘

پی آئی اے کے ترجمان ذوالفقار بجرانی نے کہا کہ ’پی آئی اے کی پرواز 709 لاہور سے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی تھی، اور اس نے تمام سکیورٹی چیک پورے کیے تھے۔ پرواز مانچسٹر ہوائی اڈے پر اترنے والی تھی لیکن دس منٹ پہلے ایئرٹریفک کنٹرول کو ایک کا ل موصول ہوئی جس کے بعد انھوں نے جہاز کا راستہ بدل کر اسے سٹینسٹیڈ کےہوائی اڈے پر بھیج دیا‘۔

ذوالفقار بجرانی نے مزید کہا کہ ’ممکنہ طور پر جہاز میں بم کی اطلاع ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ جہاز میں 308 مسافر اور عملے کے 14 ارکان شامل ہیں۔ طیارے میں پاکستانی اور برطانوی شہری سفر کر رہے تھے‘۔

سٹینسٹیڈ ہوائی اڈے کو برطانیہ میں اور لندن میں ریلیف ہوائی اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جہاں غیر معمولی صورتحال میں ہوائی جہازوں کا رخ بدلا جاتا ہے اور اس صورت میں بھی اسے پی آئی اے کی پرواز کے اترنے کے لیے استعمال کیا گیا۔
ح
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
برطانوی پولیس پی آئی اے طیارے میں داخل، ’2 افراد زیر حراست‘
آخری وقت اشاعت: جمعـء 24 مئ 2013 ,‭ 13:24 GMT 18:24 PST

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے مسافر طیارے کو برطانوی فضائیہ کے حفاظتی حصار میں لندن کے سٹینسٹیڈ ہوائی اڈے پر اتارنے کے بعد اس میں سے دو افراد کو زیر حراست لیا ہے۔

اس طیارے کے اترتے ہی برطانوی پولیس اس میں سوار ہوئی جبکہ اس سے قبل پی آئی اے کے طیارے کے رخ کو مانچسٹر کی بجائے لندن کے سٹینسٹیڈ ہوائی اڈے کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے افراد کی عمریں تیس اور اکتالیس ہیں۔

ایسکس پولیس کے آفیسر ڈیرن ٹومکنز کا کہنا ہے کہ اہلکار’مجرمانہ الزام‘ کے تحت ان افراد سے تفتیش کر رہے ہیں اور انہیں کوئی مشتبہ مواد نہیں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فورنسک ماہرین جہاز میں ٹیسٹ کر رہے ہیں۔ بی بی سی کو ملنے والی اطلاع کے مطابق یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے طیارے پر خطرات کی بات سنی مگر اس کی کسی سرکاری ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔پی آئی اے کا کہنا ہے کہ جہاز میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 709 صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سے پاکستانی وقت کے مطابق نو بج کر پینتیس منٹ پر روانہ ہوا اور اسے مانچسٹر دوپہر کے دو بجے پہنچنا تھا۔

اس جہاز پر 308 مسافر سوار ہیں اور اسے لندن کے قریب واقع سٹینسٹیڈ کے ہوائی اڈے پر اتار کر اس کا معائنہ کیا جائے گا۔

ایسکس پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’ایک طیارے پر ایک واقعہ ہوا ہے پولیس اور دوسری تنظیمیں اس پر کارروائی کر رہی ہیں۔‘

عالمی فضائی ادارے ’ایویشن سکیورٹی انٹرنیشنل‘ کے فلپ باؤم نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ یقیناً اہم واقعہ ہے مگر یہ کہ جنگی جہازوں کو طیارے کو حفاظتی حصار میں لینے کے لیے کہا گیا ہے کوئی غیر معمولی واقعہ نہیں ہے۔‘

پی آئی اے کے ترجمان ذوالفقار بجرانی نے کہا کہ ’پی آئی اے کی پرواز 709 لاہور سے مقررہ وقت پر روانہ ہوئی تھی، اور اس نے تمام سکیورٹی چیک پورے کیے تھے۔ پرواز مانچسٹر ہوائی اڈے پر اترنے والی تھی لیکن دس منٹ پہلے ایئر ٹریفک کنٹرول کو ایک کال موصول ہوئی جس کے بعد انھوں نے جہاز کا راستہ بدل کر اسے سٹینسٹیڈ کے ہوائی اڈے پر بھیج دیا‘۔

ذوالفقار بجرانی نے مزید کہا کہ ’ممکنہ طور پر جہاز میں بم کی اطلاع ہے، لیکن اس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ جہاز میں 308 مسافر اور عملے کے 14 ارکان شامل ہیں۔ طیارے میں پاکستانی اور برطانوی شہری سفر کر رہے تھے‘۔

سٹینسٹیڈ ہوائی اڈے کو برطانیہ میں اور لندن میں ریلیف ہوائی اڈے کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جہاں غیر معمولی صورتحال میں ہوائی جہازوں کا رخ بدلا جاتا ہے اور اس صورت میں بھی اسے پی آئی اے کی پرواز کے اترنے کے لیے استعمال کیا گیا۔

ایک مسافر منصف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جہاز کے پچھلے حصے میں کچھ گڑ بڑ ہوئی تھی۔’میں اگلے حصے میں تھا اس لیے مجھے اس کا زیادہ پتا نہیں چلا۔‘

انھوں نے کہا کہ جہاز کے سٹینسٹیڈ ایئرپورٹ پر اترتے ہی اس کے اندر برطانوی پولیس داخل ہو گئی اور دو مسافروں کو گرفتار کر کے جہاز سے اتار لیا۔

منصف نے کہا کہ جہاز کے مسافر خیریت سے ہیں اور اب ہوائی اڈے کےلاؤنج میں مانچسٹر کی فلائیٹ کی تیاری کر رہے ہیں۔

منصف نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھیں سٹین سٹیڈ اترنے کے بعد بتایا گیا کہ جہاز کو مانچسٹر نہیں بلکہ کسی مختلف ہوائی اڈے پر اتارا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ برطانیہ میں بارش ہو رہی ہے اور بادل چھائے ہوئے ہیں اس لیے انھیں یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کی جہاز کو برطانوی ایئرفورس کے جیٹ طیاروں نے گھیرے میں لے رکھا تھا۔

ح
 
کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پی آئی اے کے 2 مسافروں پر ’فردِ جرم عائد‘

آخری وقت اشاعت: اتوار 26 مئ 2013 ,‭ 09:02 GMT 14:02 PST

پاکستانی طیارے کو مانچسٹر کی بجائے لندن کے سٹین سٹیڈ ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا تھا

برطانیہ میں دو افراد پر پاکستانی فضائی کمپنی پی آئی اے کے طیارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کے الزام کے تحت فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔

یہ دونوں افراد تیس سالہ طیب سبحانی اور اکتالیس سالہ محمد صفدر برطانوی نژاد پاکستانی ہیں اور ان کا تعلق لنکاشائر کاؤنٹی کے علاقے نیلسن سے ہے۔

طیب سبحانی ٹیکسی چلاتے ہیں جبکہ محمد صفدر ایک ریستوران میں ملازم ہیں۔

ان دونوں کو پیر کو چیمسفرڈ میں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یہ واقعہ گزشتہ جمعہ کو پیش آیا تھا جب لاہور سے مانچسٹر جانے والے طیارے میں دورانِ پرواز چند مسافروں کے درمیان جھگڑا ہو گیا تھا اور عملے کی جانب سے بیچ بچاؤ کی کوشش کے دوران جہاز کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔

جب طیارے کے کپتان کی جانب سے اس صورتحال سے کنٹرول ٹاور کو مطلع کیا گیا تو برطانوی فضائیہ کے جیٹ طیاروں کے حفاظتی حصار میں پاکستانی طیارے کو مانچسٹر کی بجائے لندن کے سٹین سٹیڈ ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا تھا۔

طیارہ اترنے کے بعد ایسکس کاؤنٹی کی پولیس نے طیارے سے طیب سبحانی اور محمد صفدر کو حراست میں لے لیا تھا جبکہ ایک طویل انتظار کے بعد باقی مسافروں کو مانچسٹر پہنچا دیا گیا تھا۔

ح
 
Top