• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

پی آئی اے کی ایئر ہوسٹسز بیرون ملک جا کر روپوش ہو گئیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پی آئی اے کی ایئر ہوسٹسز بیرون ملک جا کر روپوش ہو گئیں

04 اکتوبر 2014

اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھاری خسارے کا سامنا کرنے والی پاکستان ایئرلائن کو اب کوئی اور نہیں اپنی ہی فضائی میزبان چونا لگا رہی ہیں اور ایک سال کے دوران 16 ایئر ہوسٹسز بیرون ملک جانے کے بعد واپس ہی نہیں آئیں۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے تابوت میں تازہ کیل ایئر ہوسٹس ثابت ہوئی ہیں جو پرواز کے ساتھ تو جاتی ہیں لیکن بیرون ملک پہنچ کر ہوا ہو جاتی ہیں،

رواں سال اب تک 16 ایئرہوسٹس ایسی ہیں جو پرواز کے ساتھ بیرون ملک گئیں لیکن واپس نہیں آئیں، بیرون ملک غائب ہونے والی ایئرہوسٹس کا پسندیدہ ترین ملک کینیڈا رہا۔ اس کے علاوہ ایئر ہوسٹسز مانچسٹر اور پیرس کے ہوٹلوں سے بھی غائب ہوئی ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے ایئر ہوسٹسز کا یوں فلائٹ سے غائب ہو جانا ادارے میں نظم و ضبط کے فقدان اور مناسب تربیت کی عدم موجودگی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔

پی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی فلائٹس پر جانے اور واپس نہ آنے والی ایئر ہوسٹسز اور کیبن کریو ممبران کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی، جبکہ ان اسٹاف ممبران کے خلاف غیر ملکی ایوی ایشن قوانین کے تحت بھی کارروائی کی جائے گی۔

ح
 
Top