کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
پی ٹی آئی کی عائلہ ملک کا جھانسہ
پاکستان تحریک انصاف کی خاتون رہنما عائلہ ملک نے بھی دیگر سیاست دانوں کی طرح الیکشن کمیشن کو جھانسہ دے دیا۔
ان کا یہ جھانسہ اس وقت پکڑا گیا جب ان کی ایف اے اور بی اے کی جعلی ڈگری کی نقول میڈیا نے حاصل کیں۔
عائلہ ملک کی بڑی بہن سمیرا ملک رکن قومی اسمبلی ہیں جس کے بعد انہوں نے بھی اسمبلی میں پہنچنے کی ٹھان لی لیکن ساتھ میں ایک نادانی بھی کرلی۔
عائلہ ملک نے این اے 71 میانوالی میں ضمنی انتخاب کے لیے جعلی ڈگری جمع کرا دی۔
حیرانی کی بات یہ ہےکہ اس بار تو امیدوار کا گریجویٹ ہونا شرط بھی نہیں ہے لیکن اس کے باجود انہوں نے یہ عمل کیوں کیا یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔
تحریک انصاف کے ایک رکن قومی اسمبلی غلام سرورخان ابھی کچھ روز پہلے جعلی ڈگری کی بناء پر اپنی رکنیت معطل کروا بیٹھے ہیں۔
عائلہ ملک کو عمران خان کی خالی کردہ نشست سے ضمنی انتخابات کے لیے ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ کاغذات نامزدگی میں عائلہ ملک نے خود کو گریجوایٹ ظاہر کیا ہے۔
ایف اے کی سند کے مطابق انہوں نے راولپنڈی بورڈ سے امتحان پاس کیا اوررول نمبر 530561 کے تحت 1989 میں دیئے گئے امتحان میں 673 نمبر لئے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ گزٹ کے مطابق امداد حسین نامی نوجوان نے اسی رول نمبر کے تحت امتحان دیا تھا۔ اس سے بھی بڑھ کر یہ کہ امداد حسین نامی امیدوار امتحان میں ناکام رہاتھا۔
عائلہ ملک نے روس کی لومونوسوو ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کی اکنامکس میں بی اے کی ڈگری بھی جمع کرائی ہے۔
ایک خط کے مطابق عائلہ ملک کبھی بھی اس یونیورسٹی کی طالبہ نہیں رہیں اور تو اور عائلہ ملک زرعی ترقیاتی بینک کی بھی نادہندہ ہیں لیکن انہوں نے کاغذات نامزدگی میں نادہندگی کا ذکر ہی نہیں کیا۔
دی نیوز ٹرائب: Web Desk Jul 21st, 2013