• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چائلڈ لیبر میں پاکستان ساتواں بڑا ملک بن گیا

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
چائلڈ لیبر میں پاکستان ساتواں بڑا ملک بن گیا


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آج دنیا بھر میں بچوں کی مزدوری کے خلاف دن اس عزم اور جذبے کے تحت منایا جارہا ہے کہ بچوں کو تعلیم کی طرف نہ صرف راغب کیا جائے بلکہ انہیں اس سلسلے میں مکمل رہنمائی بھی فراہم کی جائے تاکہ وہ اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی کو بہتر اور خوشگوار بناسکیں۔ اگرچہ دنیا کی سطح پر چائلڈ لیبر میں گزشتہ ایک عشرے میں بچوں کی تعداد میں ایک تہائی کمی ہوئی ہے تاہم اب بھی عالمی آبادی کے 16 کروڑ 80 لاکھ بچے محنت و مزدوری کر رہے ہیں۔

بدترین حالات میں مزدوری کرنے والے بچوں کے حامل ممالک میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے عالمی سطح پر مختلف ممالک کو لاحق مختلف قسم کے خطرات کے تجزیے، ریسرچ، اسٹریٹجک پیش گوئی اور خطرات کے حل سے متعلق رپورٹ مرتب کرنے والے ادارے ”میپلی کرافٹ“ کی رپورٹ 2014ء کے مطابق بچوں کے سروے کے تحت 197 ممالک میں ٹاپ 10 ملکوں میں سرفہرست ملک اریٹریا ہے جہاں بچے مشکل ترین ھالات کے باوجود مزدوری کرتے ہیں،
دوسرے نمبر پر صومالیہ،
تیسرے پر کانگو،
چوتھے پر میانمر،
پانچویں پر سوڈان،
چھٹے پر افغانستان،
ساتویں پر پاکستان،
آٹھویں پر زمبابوے،
نویں پر یمن اور
دسویں پر برونڈی ہے۔

پاکستان کے شماریاتی ادارے کے لیبرفورس سروے 2012ء تا 2013ء کے مطابق ملک میں 10 سے 15 سال کی عمر کے 4.4 فیصد بچے مزدوری کرتے ہیں جبکہ 2010-11ء میں ان کی تعداد 4.29 فیصد تھی یعنی گزشتہ 3 معاشی برسوں میں ملک میں مزدوری کرنے والے بچوں کی تعداد میں 2.5 فیصد کمی ہوئی۔

12 جون 2014
 
Top