کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
چار ماہ میں 2670 افراد سیاسی تشدد کی بھینٹ چڑھ گئے
[SUP]دی نیوز ٹرائب ١٠ مئی ٢٠١٣ :Farheen Raza[/SUP]اسلام آباد : پاکستان میں رواں سال کے اولین 4 ماہ کے دوران سیاسی تشدد میں 26 سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بات سینٹر فار ریسرچ اینڈ سیکیورٹی اسٹیڈیز یا سی آر ایس ایس کی جاری کردہ رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنوری سے اپریل 2013ء کے دوران 1108 تشدد کے واقعات میں ملک بھر میں 2674 افراد ہلاک اور 2386 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 4 ماہ کے دوران پاکستان میں سیاسی تشدد کی شرح میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ماہ اپریل میں سیاسی دفاتر اور امیدواروں پر حملوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا، جبکہ کراچی میں نسلی و سیاسی تشدد بڑھا، فاٹا اور خیبرپختونخواہ میں مذہبی دہشتگردی اور بلوچستان میں علیحدگی پسندوں کی کارروائیاں بڑھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سب سے زیادہ 701 افراد سندھ میں ہلاک ہوئے، جس کے بعد خیبرپختونخواہ میں 418، بلوچستان میں 403 افراد مارے گئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس سیاسی تشدد کا سب سے زیادہ خمیازہ شہریوں کو بھرنا پڑا ہے جن کی ہلاکتوں کی تعداد 1542 رہی، جبکہ فاٹا، کراچی اور بلوچستان میں 276 سیکیورٹی اہلکار بھی مارے گئے۔
رپورٹ کے مطابق 45 فیصد افراد ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہوئے اور کراچی اس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، جبکہ بم دھماکے ان ہلاکتوں کی دوسری بڑی وجہ بنا، جس میں 343 عام شہریوں سمیت 405 افراد ہلاک ہوئے۔