• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چاشت (اشراق) کی نماز کے احکامات

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
850
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
69
چاشت (اشراق) کی نماز پڑھنا اور اس پر ہمیشگی کرنا فضیلت والا عمل ہے۔

اس کا وقت سورج نکلنے کے پندہ منٹ بعد سے لے کرظہر کے وقت سے تقریبا دس منٹ پہلے تک ہے، اوراس کا افضل ترین وقت تب ہے جب گرمی خوب ہو جائے (یہ وقت زوال سے کچھ دیر پہلے ہوتا ہے)۔

چاشت کی نماز کی کم ازکم رکعتیں دو ہیں، زیادہ کی کوئی تحدید نہیں ہے۔

معاذہ رحمہا اللہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے سوال کیا کہ رسول اللہ ﷺ چاشت کی نماز کتنی (رکعتیں) پڑھتے تھے؟ انھوں نے جواب دیا چار رکعتیں اور جس قدر زیادہ پڑھنا چاہتے (پڑھ لیتے)۔ (صحيح مسلم: 719)
 
Top