• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چاند خون میں نہانے کے لئے تیار

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
چاند خون میں نہانے کے لئے تیار​

Oct 4th, 2014

لندن: کیا آپ نے چاند کو کبھی خون میں نہایا دیکھا ھے؟

اگر نہیں تو اگلے ہفتہ یہ منفرد نظارہ دیکھنا دلچسپی سے خالی نہ ہو گا۔

جی ہاں زمین میں 4 کی سیریز کے دوسرے سرخ چاند کی دید ہونے والی ہے جسے عیسائی برادری قیامت کے آغاز کی بھی علامت قرار دیے رہی ھے۔

آئیندہ ہفتہ یعنی 8 اکتوبر 2014 کو چاند خوں میں نہایا نظر آئے گا
اور یہ نظارہ رواں برس 15 اپریل کو بھی نظر آیا تھا
اور یہ سلسلہ 2015 میں جاری رہے گا۔

عیسائی برادری کا ماننا ھے کہ یہ قیامت کا آغاز اور حضرت عیسٰی کی آمد کی علامت ھے۔

ان کا کہنا ھے کہ انجیل میں اس بات کی پیشگوئی ھے حضرت عیسٰی کی دنیا میں دوبارہ آمد اور قیامت سے پہلے سورج تاریکی میں ڈوب جائے گا اور چاند مکمل سرخ ہو جائے گا۔

اب آئیندہ ہفتہ اور پھر اس کے بعد 12 ماہ تک یہ سرخ چاند 3 بار آسمان پر جگمگاتا نظر آئے گا اور یہ سلسلہ 28 ستمر 2015 تک چلے گا۔

آئیندہ ہفتہ کا یہ خونی چاند 15 اپریل کے بلڈمون کے مقابلہ میں 5.7 فیصد زیادہ بڑا نظر آئے گا۔

گزشتہ 500 برس میں مسلسل 4 سرخ چاندوں کا ظہور صرف 3 بار ہی ہوا ھے مگر حیرت انگیز طور پر ان کے بعد زمین پر کچھ نہ کچھ اہم مذہبی ایونٹس ضرور دیکھنے میں آئے ہیں۔

سب سے پہلے 1493 میں ہوا جب اسپین پر عیسائیوں کا قبضہ ہوا اور یہودیوں کو وہاں سے نکلنا پڑا۔

دوسری بار ایسا 1949 میں ہوا اور اس وقت یہودی ہزاروں برس بعد فلسطین پر قبضہ کر کے اسرائیل کی تشکیل میں کامیاب ہوئے۔

تیسری بار ایسا منظر 1967 میں نظر آیا اور اس وقت 6 روز عرب اسرائیل جنگ ہوئی۔

ح
 
Top