• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چودہ فروری حیاء کا دن

رحیق

رکن
شمولیت
مئی 06، 2011
پیغامات
141
ری ایکشن اسکور
532
پوائنٹ
90
انسان کو اللہ رب العزت نے اشرف المخلوقات بنایا ہے۔۔ اِس کو عقل وخرد جیسی نعمت سے نواز کے دیگر مخلوقات سے ممتاز کر دیا انسان کا بڑا بلند معیار ہے۔لیکن جب اسی انسان سے شرم وحیاء چھن جائے تو اِس میں حیوانیت در آتی ہے۔ پھر اپنی ہی بہن یا بیٹی کے سر سے آنچل کھینچتے ہوئے اِس کے ضمیر پرہلکی سی خراش تک نہیں آتی۔اور مغرب کے مادر پدر آزاد معاشرے کی ہمیشہ سے یہی کوشش رہی ہے۔کہ انسان سے شرم و حیاء اور غیرت چھین کےجنسی تسکین میں اِسے حیوانوں کے برابر لاکھڑا کیا جائے تاکہ ماں بہن اور بیٹی یا بیوی کے درمیان مقدس رشتوں کی جو دیواریں کھڑی ہیں۔اِن سب کو گرا دیا جائے۔انہی سازشوں کی ایک کڑی ویلنٹائن ڈے ہے۔اور پاکستان میں بھی اِس دن غیر شادی شدہ نوجوان طبقہ میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھا گیا ہے۔ حتیٰ کہ انگریزی اخبارات کے علاوہ اردو کے اکثر اخبارات نے بھی اِس روز ویلنٹائن ڈے کے فحاشی اور بے غیرتی پرمبنی فلسفے کواجاگر کرنے میں خاصا کردار ادا کیا ہے۔
ہمیں خود یہ چاہئے کہ اس دن کو حیاء کےدن کے طور پر منائیں اور حیا کا کلچر عام کریں۔۔اسی سلسلے میں یہ ایک کوشش کی جارہی ہے ان شاءاللہ جو آپ سب کے تعاون سے بہت کامیاب ہوسکتی ہے۔اس سلسلے میں ہم کو چاہئے کہ جتنے بھی سوشل نیٹ ورکز ہیں اور فورمز ہیں ان پر حیاء کے حوالے سے تحاریر لکھیں اور علماء کو خاص طور پر اس میں کردار ادا کرنا چاہئے۔
کورل ڈرا ١٢ کی فارمیٹ میں گرافکس کو ساتھ اٹیچ کیا جارہا ہے اگر کوئی بھی مزید اس میں تبدیلی کرنا چاہتا ہے تو کرسکتا ہے۔۔
ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔



ہائی ریزولوشن ڈائریکٹ لنک:
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,351
پوائنٹ
800
حیاء کا دن صرف 14 فروری نہیں بلکہ دینِ اسلام کے مطابق سال کا ہر دِن حیاء کا دِن ہے، کسی دن بھی حیاء سے دستبرداری نہیں۔
لہٰذا اس دن کو یوم حیاء کے طور پر منانا بھی صحیح نہیں
البتہ اس دن غیر مسلموں کے کلچر ویلنٹائن ڈے (جو بے حیائی کا شعار ہے) کا بھرپور ردّ ضرور کیا جائے۔

گویا نتیجہ ایک ہی ہے۔ لیکن نیت کا فرق ہے اور
« إنما الأعمال بالنيات » ۔۔۔ صحيح البخاري
 
Top