• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چوری کی ہوئی مشین سے روز گار حاصل کرنا

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
984
ری ایکشن اسکور
33
پوائنٹ
77
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس شخص نے کسی کی مشین چوری کی ہے، اس نے کبیرہ گناہ کا ارتکاب کیا ہے، وہ مجرم ہے، اس پر لاز م ہے کہ وہ فورا ً مشین مالک کو پہنچائے۔

واپس کرنے سے پہلے جو اس نے مشین کے ذریعہ کمائی کی ہے، اس کمائی میں مشین کا مالک بھی حصے دار ہو گا۔ اس معاملے کو مضاربہ تصور کیا جائے گا، یعنی مشین مالک کی ہے اور یہ چور اس کے ماتحت کام کرنے والا ہے۔ ہمارے معاشرے میں اس مشین پر کام کرنے والا عام طور پر منافع میں سے جتنی رقم لیتا ہے، اتنی رقم وہ چور لے لے گا، باقی مشین کے مالک کے حوالے کر ے گا۔ (دیکھیں : مجموع الفتاوی از ابن تیمیہ ، جلد نمبر 30، صفحہ نمبر 323)

والله أعلم بالصواب.
 
Top