• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

چین ، قرآن مجید کا قدیم قلمی نسخہ نمائش کیلئے پیش

شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
بیجنگ... چین کی کاوٴنٹی ژن ہوا کی مسجد میں قرآنِ کریم کا صدیوں پرانا قلمی نسخہ نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔ قرآن پاک کا یہ ہاتھ سے تحریر شدہ نسخہ اْزبکستان سے یہاں لایا گیا تھا۔ یہ قدیم ترین نسخہ867صفحات پر مشتمل ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس قرآنِ مجید کے اوراق بے حد نازک حالت میں تھے، تاہم اس کے خستہ حال کاغذ اور سیاہی کی باقاعدہ سائنسی جانچ پڑتال کے بعد اس کو محفوظ بنانے کا عمل شروع کیا گیا۔ اب کلام پاک کے اس نسخے کو قومی ورثے کی حیثیت حاصل ہے۔
ربط
 
Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اس طرح کے قرآنی نسخوں پر اپلوڈنگ کا کام جاری ہے، آپ یہاں سے ڈاونلوڈ کر سکتے ہیں،
http://quranpdf.blogspot.in/search/label/Manuscripts
ابھی میں نے صرف ایک نسخہ پوسٹ کیا ہوا ہے، ابھی آنے والے دنوں میں ان شاء الله ٨٠ سے زیادہ نسخوں پر کام جاری ہے، دعا کیجئے.
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
ان تاریخی نسخوں کو محفوظ کرنے اور ان کی نمائش کا فائدہ؟

جتنے پیسے ان صدیوں پرانے قلمی نسخوں کو ”محفوظ“ کرنے اور ان کی ”نمائش“ پر خرچ ہوتے ہیں، اگر اتنے ہی پیسے قرآن مجید کی طباعت و اشاعت پر خرچ کئے جائیں تو مزید لاکھوں لوگوں تک قرآن کا پیغام پہنچایا جاسکتا ہے۔
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بیجنگ... چین کی کاوٴنٹی ژن ہوا کی مسجد میں قرآنِ کریم کا صدیوں پرانا قلمی نسخہ نمائش کے لیے پیش کردیا گیا۔ قرآن پاک کا یہ ہاتھ سے تحریر شدہ نسخہ اْزبکستان سے یہاں لایا گیا تھا۔ یہ قدیم ترین نسخہ867صفحات پر مشتمل ہے جو دو جلدوں پر مشتمل ہے۔ اس قرآنِ مجید کے اوراق بے حد نازک حالت میں تھے، تاہم اس کے خستہ حال کاغذ اور سیاہی کی باقاعدہ سائنسی جانچ پڑتال کے بعد اس کو محفوظ بنانے کا عمل شروع کیا گیا۔ اب کلام پاک کے اس نسخے کو قومی ورثے کی حیثیت حاصل ہے۔
ربط
الحمد للہ علی ذالک
 
محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
ان تاریخی نسخوں کو محفوظ کرنے اور ان کی نمائش کا فائدہ؟

جتنے پیسے ان صدیوں پرانے قلمی نسخوں کو ”محفوظ“ کرنے اور ان کی ”نمائش“ پر خرچ ہوتے ہیں، اگر اتنے ہی پیسے قرآن مجید کی طباعت و اشاعت پر خرچ کئے جائیں تو مزید لاکھوں لوگوں تک قرآن کا پیغام پہنچایا جاسکتا ہے۔
آپ کی بات بالکل بجا ہے۔ اس سے سر مو انکار نہیں۔
اگر یہ کام چین جیسے ملک میں ہو رہا ہے جس کی آبادی باقی دنیا ممالک سے زیادہ ہے تو وہاں اس کی تشہیر و نمائش بھی بہتر ہو گی۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک تعارف قرآن پہنچ سکے۔ اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اپنے اس وعدے کے مطابق
اِنَّمَا يَسْتَجِيْبُ الَّذِيْنَ يَسْمَعُوْنَ۰ۭؔ (سورۃ الانعام:36)
یعنی حق بات کو وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو پوری توجہ سے سنتے ہیں۔
چین کے لوگوں کے دلوں کو قرآن و سنت کی پھیر دے۔
 
شمولیت
مارچ 03، 2013
پیغامات
255
ری ایکشن اسکور
470
پوائنٹ
77
ان تاریخی نسخوں کو محفوظ کرنے اور ان کی نمائش کا فائدہ؟
جتنے پیسے ان صدیوں پرانے قلمی نسخوں کو "محفوظ" کرنے اور ان کی "نمائش" پر خرچ ہوتے ہیں، اگر اتنے ہی پیسے قرآن مجید کی طباعت و اشاعت پر خرچ کئے جائیں تو مزید لاکھوں لوگوں تک قرآن کا پیغام پہنچایا جاسکتا ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یوسف بھائی بہت اچھا پوائنٹ اٹھایا ہے آپ نے ماشا اللہ۔
تاہم میری ناقص عقل کے مطابق کسی بھی سابقہ آسمانی صحیفے کی اصل شکل دنیا میں موجود نہیں ہے اگر اس طرح کے قدیم نسخے محفوظ کر لیے جائیں تو آنے والی نسلیں اس فرق کا بھی خود موازنہ کر سکتی ہیں کہ جیسےمحفوظ شدہ سابقہ قدیم صحیفوں اور ان کی جدید اشکال میں واضح فرق ہے ویسا کوئی بھی فرق قرآن مجید کے محفوظ شدہ قدیم صحیفوں اور دور جدید میں موجود قرآن مجید میں نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
والسلام۔
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
آپ کی بات بالکل بجا ہے۔ اس سے سر مو انکار نہیں۔
اگر یہ کام چین جیسے ملک میں ہو رہا ہے جس کی آبادی باقی دنیا ممالک سے زیادہ ہے تو وہاں اس کی تشہیر و نمائش بھی بہتر ہو گی۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک تعارف قرآن پہنچ سکے۔ اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ اپنے اس وعدے کے مطابق
اِنَّمَا يَسْتَجِيْبُ الَّذِيْنَ يَسْمَعُوْنَ۰ۭؔ (سورۃ الانعام:36)
یعنی حق بات کو وہی لوگ قبول کرتے ہیں جو پوری توجہ سے سنتے ہیں۔
چین کے لوگوں کے دلوں کو قرآن و سنت کی پھیر دے۔
اس طرح تو قرآنی نسخہ کا ”تعارف“ بطور (نعوذ باللہ) آثار قدیمہ کے ہورہا ہے۔ اگر اس نمائش کے منتظمین مسلمان ہیں تو انہیں چاہئے تھا کہ اتنے ہی خرچہ سے قرآن کا چینی زبان مین ترجمہ شائع کرکے ”پیغام قرآن“ کا تعارف پیش کرتے۔ اس تاریخی نسخہ کو محض ”دیکھ“ کر چینیوں کے دل کیسے قرآن و سنت کی طرف ہوجائیں گے؟
 
یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
یوسف بھائی بہت اچھا پوائنٹ اٹھایا ہے آپ نے ماشا اللہ۔
تاہم میری ناقص عقل کے مطابق کسی بھی سابقہ آسمانی صحیفے کی اصل شکل دنیا میں موجود نہیں ہے اگر اس طرح کے قدیم نسخے محفوظ کر لیے جائیں تو آنے والی نسلیں اس فرق کا بھی خود موازنہ کر سکتی ہیں کہ جیسےمحفوظ شدہ سابقہ قدیم صحیفوں اور ان کی جدید اشکال میں واضح فرق ہے ویسا کوئی بھی فرق قرآن مجید کے محفوظ شدہ قدیم صحیفوں اور دور جدید میں موجود قرآن مجید میں نہیں ہے۔
واللہ اعلم بالصواب
والسلام۔
یہ نکتہ اپنی جگہ اہم ہے۔ اور مجھے ایسے نسخوں (یا ان کے عکس) کو قدیم مخطوطات کی لائبریریوں میں بطور ریکارڈ رکھنے پر کوئی ”اعتراض“ نہیںً ہے۔ ویسے یہ واضح رہے کہ غیر مسلم دنیا بھی اس بات سے ”انکار“ نہیں کرتی کہ قرآن ڈیڑھ ہزار سال سے اپنی اصل حالت میں موجود ہے اور اس مین کوئی تبدیلی نہین ہوئی ہے۔ لہٰذا جو بات پہلے سے ہی متفقہ اور مسلمہ ہو، اسی بات کو ”ثابت“ کرنے پر ”اپنے وسائل“ کو خواہ مخواہ صرف کرنا کوئی عقلمندی نہیں ہے
 
عابدالرحمٰن

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 18، 2012
پیغامات
1,124
ری ایکشن اسکور
3,234
پوائنٹ
240
السلام علیکم
قرآن پاک کے پرانے نسخہ ہوں یا جدید ایڈیشن یہ اس فرمان الٰہی کا بین ثبوت ہے کہ ’’اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَاِنَّا لَہُ لَحَافِظُوْنَ‘‘بیشک اب قرآن پاک بہت زیادہ محفوظ شکل میں موجود ہے اور تحریف سے پاک ہے اور تحریف کرنا بھی ناممکن ہے قرآن پاک جیسی عظیم دولت پر پیسہ خرچ کرنا کوئی معیوب عمل نہیں ہے کیا کسی نے ادھر بھی غور فرمایا کہ ہم اپنے آباؤ اجداد کی یاد گاروں کاکس طرح سے تحفظ کرتے ہیں ان کے چھوڑے ہوئے مکانات پر کتناخرچ کرتے ہیں اگر دیکھا جائے اتنی رقم میں دوبارہ مکان بن سکتا ہے لیکن نہیں بلکہ ہم پرانی یا دوں کو زندہ رکھتے ہیں۔ فقط والسلام
 
Top