• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈاکٹر عثمانی کے مقلدین سے سوال ؟ یہ کون سی قبر ہے؟

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
ڈاکٹر عثمانی کے مقلدین سے سوال ؟

یہ کون سی قبر ہے؟ زمینی یا برزخی؟ اصلی یا نقلی؟ اس میں کون موجود ہے روح یا جسم ؟

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺنے فرمایا جب آدمی قبر میں رکھ دیا جاتا ہے اور اس کے ساتھی پیٹھ موڑ کر چل دیتے ہیں وہ ان کے جوتوں کی آواز تک سنتا ہے ۔ اس وقت اس کے پاسفرشتے آتے ہیں اس کو بٹھلاتے ہیں پوچھتے ہیں تو ان صاحب کے (محمد ﷺ) کے بارے میں کیا اعتقاد رکھتا تھا؟ وہ کہتا ہے میں گواہی دیتا ہوں کہ وہ اللہ کے بندے اور اس کے رسولؐ ہیں ۔ پھر اس سے کہا جاتا ہے دوزخ میں جو تیری جگہ تھی اس کو دیکھ لے۔ اللہ نے اس کے بدل تجھے بہشت میں ٹھکانا دیا۔ آنحضرت ﷺنے فرمایا تو وہ اپنے دونوں ٹھکانے دیکھتا ہے اور کافر یا منافق فرشتوں کے جواب میں کہتا ہے میں نہیں جانتا ۔میں تو وہی کہتا تھا جو لوگ کہتے تھے ۔پھر اس سے کہا جائے گا نہ تو نے خود غور کیا اور نہ عالموں کی پیروی کی۔ پھر لوہے کی گرز سے اس کے کانوں کے درمیان مارلگائی جاتی ہے۔ وہ ایک چیخ مارتا ہے اس کے پاس والی مخلوق آدمی اور جن کے سواسُن لیتی ہے۔

(بخاری، جلد اول الجنائر، حدیث: 1257 )
 
Top