کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
ڈاکٹر عشرت حسین کی بیٹیاں غیرمسلموں سے بیاہنے کا انکشاف
[SUP]دی نیوز ٹرائب :Hadi Aziz
Mar 23rd, 2013[/SUP]
اسلام آباد: پاکستان کی حکمراں جماعت پیپلز پارٹی کے نگران وزیراعظم کے لئے تجویز کردہ سابق گورنراسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کی 2 صاحبزادیوں کی غیر مسلم امریکیوں سے شادی کا انکشاف ہوا ہے۔
پاکستان کے مقامی اخبار “جسارت” کے مطابق سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے دونوں داماد امریکی اور غیر مسلم ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عشرت کی ایک بیٹی کی شادی سابق پاکستانی صدر پرویز مشرف دور میں اس وقت کراچی گولف کلب میں ہوئی جب وہ گورنر اسٹیٹ بینک تھے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین کا ایک داماد یہودی ہے اور ڈاکٹر عشرت کی دونوں بیٹیوں کے پاس امریکی شہریت ہے اور وہ مستقل طور پر امریکا ہی میں رہائش پذیر ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عشرت حسین کا ایک داماد امریکی نیوی کے وائس ایڈمرل کا بیٹا ہے اور اس شادی میں سابق صدر پرویز مشرف اور ان کی کابینہ کے ارکان نے بھی شرکت کی تھی۔