• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈرون طیارے پاک فوج کے حوالے

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
ڈرون طیاروں کا پہلا دستہ پاکستانی فوج کے حوالے
پاکستان میں مقامی طور پر تیار کردہ بغیر پائلٹ کےاڑنے والے ڈرون طیارے بری اور فضائی فوج کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
پاکستان فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پر آر کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق'براق' اور 'شاہپر' جیسے موثر اور انتہائی طاقتور ڈرون طیاروں کے پہلے بیٹرے کی فضائیہ اور بری فوج میں شمولیت ملکی دفاع کے شعبے میں ایک سنگ میل ہے۔​
آئی ایس پی آر کے مطابق مستقبل میں اس قسم کے ڈرون طیاروں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں میں بھی استعمال کر کے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔تاہم بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ کیا یہ ڈرون طیارے صرف جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال ہو سکتے ہیں یا مسلح ہیں یعنی ان سے ہدف پر میزائل بھی داغے جا سکتے ہیں۔پیر کو ڈرون طیاروں کی بری اور فضائی فوج میں شمولیت کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں بری فوج کے سربراہ جنرل کیانی، فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ اور دفاعی منصوبہ بندی ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔​
اس موقع پر جنرل کیانی نے منصوبے میں شامل سائنسدانوں اور انجینیئروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ'مسلح افواج میں اپنے تیار کردہ بغیر پائلٹ والے ایسے جدید طیاروں کی شمولیت کے باعث اُن کی ٹھیک وقت اور ٹھیک ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔'اس کے علاوہ قبائلی علاقوں میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملوں کو پاکستان ملکی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دتیا ہے اور اس پر کئی مرتبہ امریکہ سے شدید احتجاج کیا جا چکا ہے اور حالیہ دنوں صوبہ خیبر پختونخوا میں حکمراں جماعت تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کے خلاف صوبے سے نیٹو سپلائی بند کرنے کے لیے احتجاجی دھرنے شروع کر رکھے ہیں۔
سال دو ہزار دس میں اس وقت کے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے دورہ پاکستان کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو نگرانی اور خفیہ معلومات جمع کرنے کے لیے ڈرون طیارے فراہم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس منصوبے پر امریکہ میں غور ہو رہا ہے کہ پاکستان کو ڈرون طیارے دیے جائیں۔
طیارے جنھیں 'شیڈو ڈرونز' کہا جاتا ہے ریپر اور پریڈیٹر جہازوں سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ ان میں سینسرز اور کیمرے نصب ہوتے ہیں جن سے انھیں چلانے والوں کو مسلسل وڈیو کے ذریعے زمینی صورتِ حال کا پتہ چلتا رہتا ہے اور انھیں نگرانی اور خفیہ معلومات جمع کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے ان ڈرون طیاروں کی تصاویر جاری نہیں کی گئی ہیں۔ تاہم ایک تصویر میں ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد قدوائی بری فوج کے سربراہ کو ڈرون طیارے کا ماڈل پیش کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان امریکہ سے مطالبہ کر چکا ہے کہ شدت پسندوں کے خلاف خاص کر قبائلی علاقوں میں کارروائیاں کرنے کے لیے اسے ڈرون طیارے فراہم کیے جائیں۔​
پاکستان کا موقف ہے کہ امریکہ کے مسلح ڈرون طیاروں کے ذریعے پاکستان کے علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں سے پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات میں کافی شدت پائی جاتی ہے اور اگر اگر ڈرون جہازوں سے پاکستانی فوج شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے تو لوگوں کو اعتراض بھی کم ہوگا اور وہ اس پر تنقید بھی کم کریں گے۔
بی بی سی، امت اخبار، جنگ
 

ابن حلبی

مبتدی
شمولیت
نومبر 23، 2013
پیغامات
38
ری ایکشن اسکور
23
پوائنٹ
19
کیا یہ ڈرون پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں موجود دنیا کی دوسری سب سے بڑی قلعہ نما امریکی ایمبیسی کی جاسوسی کے لیے بھی استعمال ہو گا
اور پاکستان میں موجود بلیک واٹر کے کرائے کے گھروں کو تباہ کرنے کے لیے؟!
 

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
یہ ڈرون ملک دشمن عناصر کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں۔ ایمبیسی کی جاسوسی کے لیے ڈرون کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ اور ایمبیسی کی جاسوسی کیوں کی جائے؟،۔ کیا دہشت گرد امریکی ایمبیسی سے آتے ہیں، یا پھر خوارجی امریکی ایمبیسی پر ڈرون حملے میں مرا ہے؟
 

ابوفاطمہ

مبتدی
شمولیت
نومبر 17، 2013
پیغامات
7
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
6
یہ ڈرون ملک دشمن عناصر کے خلاف استعمال ہوسکتے ہیں۔ ایمبیسی کی جاسوسی کے لیے ڈرون کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے؟ اور ایمبیسی کی جاسوسی کیوں کی جائے؟،۔ کیا دہشت گرد امریکی ایمبیسی سے آتے ہیں، یا پھر خوارجی امریکی ایمبیسی پر ڈرون حملے میں مرا ہے؟
ہمارے علم کے مطابق درج بالا تمام باتیں فوج پر صادق نہیں آتیں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

متلاشی

رکن
شمولیت
جون 22، 2012
پیغامات
336
ری ایکشن اسکور
412
پوائنٹ
92
ہمارے علم کے مطابق درج بالا تمام باتیں فوج پر صادق نہیں آتیں۔۔۔۔۔۔۔۔
آپ کی بات جہاں تک میں سمجھا ہوں وہ یہ ہے کہ فوج ملک دشمن ہے اس لیے ڈرون فوج کے خلاف استعمال کرنے چاہیے۔۔۔۔۔ لیکن آپ کو شاید معلوم نہیں کہ "ملک" خوارجیوں کے گھڑے ہوئے طاغوتوں میں سے ایک طاغوت ہے تو پھر آپ میری بات کو کیسے فوج پر فٹ کر رہی ہیں؟
اگر خوارجیوں کو ڈرون استعمال کرنے کا آپ حق دار سمجھتی ہیں تو مخالفین کو ڈرون استعمال کرنے کا حق دار کیوں نہیں سمجھتی؟ خوارجی بنالیں ڈرون اور استعمال کر لیں لیکن جن کے پاس ڈرون ہیں اُن کی مخالفت کیوں کی جاتی ہے؟ اُن کو تو استعمال کرنے دیں۔
 
Top