• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ڈیٹا کو مستقل طور پر خذف کیسے کریں؟

ابن قدامہ

مشہور رکن
شمولیت
جنوری 25، 2014
پیغامات
1,772
ری ایکشن اسکور
428
پوائنٹ
198
ڈیٹا کو مستقل طور پر خذف کیسے کریں؟

سوال:

میں اپنا کمپیوٹر فروخت کرنا چاہتا ہوں۔ لیکن اس کمپیوٹر پر میرا بہت ہی نجی نوعیت کا ڈیٹا موجود ہے جو میں نہیں چاہتا کہ کسی ہاتھ لگے۔ میں نے آپ کے میگزین میں ہی پڑھا تھا کہ ڈیٹا ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی واپس حاصل کیا جاسکتا ہے۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ میرا ڈیلیٹ کیا ہوا ڈیٹا کسی بھی طرح واپس حاصل نہ کیا جاسکے؟

جواب:
آپ نے درست پڑھا ہے کہ ڈیٹا کو ڈیلیٹ کردینے کے بعد بھی اسے واپس حاصل کیا جاسکتا ہے۔ ہم یہاں فرض کررہے ہیں کہ آپ مائیکروسافٹ ونڈوز استعمال کررہے ہیں۔ جب بھی آپ کسی فائل یا فولڈر کو ڈیلیٹ کرتے ہیں تو وہ ری سائیکل بِن میں جاتی ہے جسے وہاں سے دوبارہ اُس کی جگہ پر بحال کیا جاسکتا ہے۔ اگر آپ رِی سائیکل بِن کو بھی خالی کردیں تب بھی ڈیٹا ہارڈڈسک سے مکمل طور پر حذف نہیں ہوتا۔ ونڈوز اور دیگر آپریٹنگ سسٹم ڈیلیٹ کئے جانے والے ڈیٹا کو ہارڈڈسک سے حذف کرنے کے بجائے اس کو نشان ذد کردیتے ہیں کہ یہ جگہ خالی ہے اور اس پر لکھا جاسکتا ہے۔ اسی لئے ڈیٹا ریکوری سافٹ ویئر ہارڈڈسک پر نشان ذد جگہ کو پڑھ کر فائلیں بحال کرلیتے ہیں۔

ڈیٹا کو اس طرح ڈیلیٹ کرنا کہ اسے دوبارہ بحال یا recover نہ کیا جاسکے، زیادہ مشکل کام نہیں۔ اس کے لئے آپ کو ایک ایسا سافٹ ویئر درکار ہوگا جو کہ ڈیلیٹ ہوچکے ڈیٹا کی جگہ لایعنی قسم کا ڈیٹا بار بار لکھے اور اسے حذف کرے۔ اس طرح اصل ڈیٹا ضائع ہوجاتا ہے اور اس کی جگہ بیکار یا گاربیج ڈیٹا آجاتا ہے۔ اس مقصد کے لئے درجنوں مفت سافٹ ویئر دستیاب ہیں۔ ان میں سے کچھ سافٹ ویئر کے روابط درج ذیل ہیں:

Eraser: http://eraser.heidi.ie

File Shredder: http://fileshredder.org
computingpk.com
Evidence Nuker: http://evidencenuker.com
 
Top