• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کائنات کیسے بنی؟ تخلیق کے پہلے سیکنڈ کے شواہد ’غلط نکلے‘

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
کائنات کیسے بنی؟ تخلیق کے پہلے سیکنڈ کے شواہد ’غلط نکلے‘​

31 جنوری 2015



نئی تحقیق کے مطابق یہ سگنل یا نشان دراصل میں ہمارے نظام شمسی میں دھول کے باعث پھیلا تھا۔

جن سائنسدانوں نے پچھلے سال یہ دعویٰ کیا تھا کہ انھیں کائنات کی تخلیق کے بارے میں ’بگ بینگ تھیوری‘ کے حق میں نئے غیرمعمولی ثبوت ملے ہیں ان سے غلطی ہوئی تھی۔

پچھلے سال محققین کے مطابق انھیں آسمان میں خلا کے انتہائی تیزی سے پھیلاؤ کا ایک سگنل یا نشان ملا تھا جو لازماً کائنات کی تخلیق کے لمحے میں ہی وجود میں آیا ہو گا۔

کائنات کیسے بنی؟ تخلیق کے پہلے سیکنڈ کے مزید شواہد

تاہم نئی تحقیق کے مطابق یہ سگنل یا نشان دراصل میں ہمارے نظام شمسی میں دھول کے باعث پھیلا تھا۔

اس حوالے سے نئی رپورٹ فیزیکل ریویو لیٹرز کو دی گئی ہے۔

اس رپورٹ کا خلاصہ تھوڑی مدت کے لیے ویب سائٹ پر شائع کیا گیا تھا لیکن بعد میں ہٹا لیا گیا۔

یہ نئی رپورٹ اس لیے بھی اہم ہے کہ یہ رپورٹ ’حریف‘ سائنسدانوں نے لکھی ہے جو پلینک کنسورشیئم کے تحقیق دان ہیں۔ یہ سائنسدان یورپی خلائی ایجنسی کے لیے اسی پراجیکٹ پر کام کر رہے تھے۔

یاد رہے کہ پچھلے سال مارچ میں سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ انھیں کائنات کی تخلیق کے بارے میں ’بگ بینگ تھیوری‘ کے حق میں نئے غیرمعمولی ثبوت ملے ہیں۔

محققین کے مطابق انھیں آسمان میں خلا کے انتہائی تیزی سے پھیلاؤ کا ایک سگنل یا نشان ملا ہے جو لازماً کائنات کی تخلیق کے لمحے میں ہی وجود میں آیا ہو گا۔

یہ سگنل دوربینوں کی مدد سے دیکھی جانے والے قدیم ترین روشنی میں دکھائی دیا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے پروفیسر مارک کامیونکوسکی نے کہا تھا کہ ’یہ شاندار چیز ہے۔‘

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ’میں نے یہ تحقیق دیکھی ہے۔ دلائل موثر ہیں اور اس تحقیق میں شامل سائنسدان سب سے زیادہ محتاط اور قدامت پسند افراد میں سے ہیں۔‘

اس دریافت کا اعلان بائسیپ 2 (BICEP2) نامی منصوبے پر کام کرنے والی امریکی محققین کی ٹیم نے کیا۔ اس منصوبے کے تحت قطب جنوبی پر نصب ایک دوربین کی مدد سے آسمان کے ایک خاص حصے پر تحقیق کی جا رہی ہے۔

اس تحقیق کا مقصد ’انفلیشن‘ کے نشانات کی تلاش تھا۔ ’انفلیشن‘ وہ نظریہ ہے جس کے مطابق کائنات اپنی تخلیق کے پہلے ہی سکینڈ کے ہزار کھرب ویں حصے میں ہی انتہائی تیزی سے پھیل گئی تھی۔

خیال یہ ہے کہ اس عمل سے نوزائیدہ کائنات انتہائی چھوٹے حجم سے ایک چھوٹے ’کنچے‘ جتنی ہو گئی تھی اور پھر وہ مزید 14 ارب سال تک پھیلتی رہی۔

’انفلیشن‘ کا خیال پہلی مرتبہ سنہ 1980 کی دہائی میں سامنے آیا تھا اور اس مقصد بگ بینگ تھیوری کے ناقابلِ فہم حصوں کو بیان کرنا تھا۔

ایسا ہی ایک سوال یہ تھا کہ خلا کی وسعتیں آسمان پر ہر جانب ایک جیسی کیوں لگتی ہیں اور اس کی توجیح یہ تھی کہ کائنات کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ہر قسم کی غیرہموار سطح ہموار ہو گئی تھی۔

تاہم اس بارے میں ’انفلیشن‘ کے تحت ایک مخصوص پیشنگوئی کی گئی کہ خلا کی ہمورای کا تعلق کششِ ثقل کی قوت سے ہے اور ان لہروں نے خلا میں موجود قدیم ترین روشنی پر نشان چھوڑے ہوں گے جسے کوسمک مائیکروویو بیک گراؤنڈ کہا جاتا ہے۔

بائسیپ 2 کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اب وہ اس نشان کی ظاہر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ سائنسدانوں نے اسے بی موڈ پولرائزیشن کا نام دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ کائنات سے گزرنے والی کششِ ثقل کی لہریں ہی ایسے نشان چھوڑ سکتی ہیں۔

اس تحقیق کے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے ہارورڈ سمتھسونین سنٹر فار آسٹرو فزکس کے پروفیسر اور بائسیپ 2 ٹیم کے لیڈر جان کوویک نے کہا کہ ’یہ طبعیات کے ایک نئے دور میں داخلے کا دروازہ کھل گیا ہے۔ وہ طبعیات جو جانے گی کہ کائنات کے ابتدائی سکینڈ کے ذرا سے حصے میں کیا ہوا۔‘

اس دریافت کی نوعیت ایسی ہے کہ اس میں حاصل ہونے والے ڈیٹا کا باریک بینی سے جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی ممکن ہے کہ ہماری کہکشاں میں سی بی ایم روشنی کے گرد سے ملنے پر ایسی ہی اشکال بنیں لیکن بائسیپ 2 گروپ کا کہنا ہے کہ اس قسم کے ابہام دور کرنے کے لیے ڈیٹا کا تین سال تک جائزہ لیا گیا ہے۔

امپیریئل کالج لندن کے پروفیسر اینڈریو جیف کا کہنا ہے کہ ’اس میں بہت کچھ ٹیکنالوجی اور مستقبل کے تجربات کی بنیاد پر کہا جا رہا ہے۔ ہمیں اس سگنل کی نشاندہی سے کہیں آگے جانا ہو گا اور اس سے مزید معلومات حاصل کرنا ہوں گی۔‘

ح
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
اللہ تعالی نے کائنات کو چھ یوم میں پیدا فرمایا !

کیایہ صحیح ہے کہ اللہ تعالی نے کائنات کوچھ یوم میں پیدا فرمایا ؟

الحمد للہ :

جی ہاں اللہ تعالی نے آسمان وزمین اورجوکچھ بھی ان میں ہے چھ یوم میں پیدا فرمایا جیسا کہ اللہ تعالی نے اس کا ذکر کرتے ہوۓ فرمایا ہے جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :

{ یقینا ہم نے آسمانوں اورزمین اورجوکچھ اس کے درمیان ہے سب کوصرف چھ یوم میں پیدا کردیا اور ہمیں تکان نے چھوا تک نہیں } ق ( 38 ) ۔

تواس آیت میں یھودیوں ( اللہ تعالی ان پرلعنت کرے ) کے قول کا بطلان ہے کہ جب اللہ تعالی نے آسمان وزمین کوچھ یوم میں پیدا فرمایا توہفتہ کے دن آرام فرمایا ، اللہ تعالی ان کے اس قول سے بلند بالا اورپاک ہے ۔

اورقرآن مجید میں اس کی مزید تفصیل بیان کرتے ہوۓ اللہ تعالی نے فرمایا جس کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :

{ آپ کہہ دیجۓ ! کہ کیا تم اس ( اللہ ) کا انکار کرتے اورتم اس کے شریک مقرر کرتے ہو جس نے دو دن میں زمین پیدا کردی سارے جہانوں کا پروردرگار وہی ہے ، اور اس نے زمین میں اس کے اوپرسے گاڑ دیۓ اور اس میں برکت رکھ دی اور اس میں( رہنے والوں کی )غذاؤں کی تجویز بھی اسی میں چار دن میں کردی ضرورت مندوں کے لیے یکساں طورپر ۔

پھرآسمان کی طرف متوجہ ہوا اوروہ دھواں سا تھا پس اسے اورزمین س فرمایا کہ تم دونوں خوشی سے آؤ‎ یا ناخوشی سے دونوں نے عرض کیا ہم بخوشی حاضر ہیں ، تودودن میں سات آسمان بنا دیۓ اور ہرآسمان میں اس کے مناسب احکام کی وحی بھیج دی اور ہم نے آسمان دنیا کو چرغوں سے زینت دی اور نگہبانی کی یہ تدبیر اللہ غالب و دانا کی ہے } فصلت ( 12 ) ۔

واللہ تعالی اعلم .

الشیخ محمد صالح المنجد

http://islamqa.info/ur/13741


 
Top