• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کارٹون دیکھنا غیر شرعی ہے: دیو بند

ضدی

رکن
شمولیت
اگست 23، 2013
پیغامات
290
ری ایکشن اسکور
275
پوائنٹ
76
اینی میٹیڈ تصاویر سے متعلق مختلف اسلامی مکاتبِ فکر کی جانب سے طرح طرح کے مطالب نکالے جاتے رہے ہیں
بھارت میں مسلمانوں کے ایک مذہبی ادارے دارالعلوم دیوبند نے اپنے ایک فتوے میں اینی میٹیڈ کارٹونز دیکھنے کو اسلام کے منافی قرار دیا ہے۔

اس سے متعلق خبر جنوبی شہر بنگلور سے شائع ہونے والے ایک اخبار دکن کرونیکل میں شائع ہوئی ہے۔

اخبار نے اس بارے سے دیوبند کے ایک سرکردہ عالم مفتی عارف قاسمی کا بیان شائع کیا ہے۔ اخبار کے مطابق عارف قاسمی نے کہا: ' کارٹون تصویر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ بچوں کے لیے تو ہوتی نہیں۔ اسے نہیں دیکھنا چاہیے۔'

ادھر مسلم پرسنل لا بورڈ کے ایک رکن نے دارالعلوم دیوبند کے اس فتوے پر یہ کہہ کر نکتہ چینی کی ہے کہ اس طرح کے فتوے اسلام کا مذاق اڑانے کے مترادف ہیں۔'

ممبئی میں مسجد کے ایک امام نے انگریزی اخبار ڈی این اے کو بتایا: 'مجھے نہیں لگتا کہ جس مفتی نے یہ فتویٰ جاری کیا ہے انہیں اس موضوع سے متعلق کوئی سوجھ بوجھ ہے یا پھر انہوں نے کارٹون کے فن کو سمجھنے کی کوشش کی ہوگی۔'
اینی میٹیڈ تصاویر سے متعلق مختلف اسلامی مکتب فکر کی جانب سے طرح طرح کے معانی و مطالب نکالے جاتے رہے ہیں۔

اس میں سے سخت گیر موقف یہ ہے کہ چونکہ کارٹون کی اینی میشن میں خدا جیسی تخلیقی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اس لیے اس پر پوری طرح سے پابندی لگانا درست ہے۔ البتہ بہت سے دیگر علما فوٹوگرافی اور ویڈیو کی اجازت دیتے ہیں۔

دارالعوم دیوبند نے اس طرح کا فتویٰ پہلی بار جاری نہیں کیا ہے بلکہ ماضی میں بھی اس کے متنازع فتوے موضوعِ بحث بنتے رہے ہیں۔

ادارے نے ماضی میں کبھی خواتین کو الکحل سے آلودہ پرفیوم لگانے سے منع کیا تو کبھی جینز، مغربی طرز کے بال رکھنے یا پھر ٹیٹو کو ممنوع قرار دیا۔

پتہ
 
Top