• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

"کافر جنوں میں سے جو رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالی دیتا تھا مومن جن اسے قتل کر دیتے تھے"

lovelyalltime

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 28، 2012
پیغامات
3,735
ری ایکشن اسکور
2,898
پوائنٹ
436
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ اپنی کتاب "الصارم المسلول علی الشاتم الرسول" جو کہ توہینِ رسالت کے موضوع پر لکھی گئی بہترین کتاب ہے میں فرماتے ہیں.

"کافر جنوں میں سے جو رسول اللہ صل اللہ علیہ وآلہ وسلم کو گالی دیتا تھا مومن جن اسے قتل کر دیتے تھے"

اور ابن عباس رضی اللہ عنہ سے ایک روایت نقل کی ہے کہ ایک جن نے جبل ابو قبیس پر چڑھ کر چند اشعار کہے مکہ میں ان اشعار کا بہت چرچا ہوا رسول کریم صل اللہ علیہ وسلم نے فرمای

"یہ شیطان ہے جس کا نام مسعر ہے اس نے بتوں کے بارے میں یہ اشعار کہے ہیں اللہ تعالی اس کو زلیل کرے گا"

ابھی تین دن گزرے تھے کہ اس پہاڑ پر کوئی یہ اشعار سنا رہا تھا

"ھم نے تین دنوں میں مسعر کو قتل کر دیا اس نے حق کی تحقیر کی اور برائی کی طرح ڈالی تھی"

"میں نے اس کو تیش براں سے ڈھانپ دیا, اس لئے کہ وہ ھمارے پاک نبی کو گالیاں دیتا تھا"

رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا

" یہ ایک سرکش جن تھا جس کا نام سمحج تھا میں نے اس کا نام عبداللہ رکھ دیا "

اس نے مجھے بتایا کہ میں تین روز سے (تین روز سے شعر کہنے والے سرکش جن) کی تلاش میں ہوں"
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اللہ اسے جزائے خیر دے

اللہ اکبر ,سبحان اللہ,

کیا شان ہے اللہ کے رسول صل اللہ علیہ وسلم کی ..

اللہ ھم کو بھی رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم اور ان کی سنت کیساتھ سچی محبت کی توفیق دے آمین..

kafir jin.jpg
 
Top