• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کامسیٹس یونیورسٹی 2000 پاؤنڈ لیکر ڈگریاں جاری کر رہی ہے، یہ ایگزیکٹ سے بھی بڑا اسکینڈل ہے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
کامسیٹس یونیورسٹی 2000 پاؤنڈ لیکر ڈگریاں جاری کر رہی ہے، یہ ایگزیکٹ سے بھی بڑا اسکینڈل ہے، خورشید شاہ
اگست 27، 2015


اسلام آباد : سچ ڈاٹ ٹی وی: اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی 2000 برطانوی پاؤنڈ لیکرطالبعلموں کو ڈگریاں جاری کر رہی ہے ۔


اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بتایا کہ کامسیٹس نے بغیر منظوری کے برطانوی یونیورسٹی سے معاہدہ بھی کر رکھا ہے۔ یونیورسٹی پیسے لے کر طالبعلموں کو ڈگریاں جاری کرتی ہے، یہ ایگزیکٹ سے بڑا سکینڈل ہے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کامسیٹس یونیورسٹی کے آڈٹ کا حکم دے دیا ہے۔
ح
------------

اس سکینڈل پر کوئی روشنی ڈال سکتا ھے کہ کتنی سچائی ھے؟
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
پیسے دو ڈگری لو، وفاقی اردو یونیورسٹی نے 200 سے زائد جعلی ڈگریاں جاری کیں

روزنامہ پاکستان، 19 اکتوبر 2015 (16:23)

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کی سابق انتظامیہ کی جانب سے سیکڑوں جعلی ڈگریاں جاری کیئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

نجی ٹی وی چینلز 92 نیوز کے مطابق پاکستان میں جعلی ڈگریوں کا سب سے بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں وفاقی اردو یونیورسٹی کی سابق انتظامیہ کے لوگ ملوث ہیں جو تین ماہ قبل تک یونیورسٹی میں تعینات رہے ہیں ۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کی اس انتظامیہ نے پیسے لیکر 200 سے زائد لوگوں کو بی اے، بی کام سمیت متعدد جعلی ڈگریاں جا ری کی گئی ہیں علاوہ ازیں 400 سے زائد ناکام طالب علموں کے نتائج میں ردوبدل کر کے فیل طلبا کو پاس کر دیا گیا ہے۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے لاہور کیمپس کے معاملے کا نوٹس لے لیا
طلباء کی شکایات فوری طورپر دور کر نے اور مسائل کے حل کی ہدایت

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 نومبر 2015ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے لاہورکیمپس کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے طلباء کی شکایات فوری طورپر دور کر نے اور مسائل کے حل کی ہدایت کی ہے۔

پیر کو وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نواز شریف نے ہائر ایجو کیشن کمیشن سے بھی اس معاملے کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ یاد رہے کہ زکریا یونیورسٹی ملتان کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر علقمہ کے دور میں لاہور میں یونیورسٹی کا کیمپس کھولا گیا تھا جس پر بڑی تعداد میں طلباء و طالبات نے داخلہ لیا اور کروڑوں روپے فیس کے طورپر ادا کئے تاہم اب قومی احتساب بیورو نے ڈاکٹر خواجہ علقمہ اور دیگر ارکان کو گرفتار کر کے کرپشن کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ اس کیمپس کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ کی منظوری کے بغیر قائم کیا گیا اس طرح اس کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ۔

ڈاکٹر خواجہ علقمہ کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں ہائر ایجو کیشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ سے اس کیمپس کے الحاق کو بھی ختم کر دیا ہے جس کے خلاف طلباء و طالبات نے پیر کو لاہور میں شدید احتجاج کیا جس پر وزیر اعظم نے نوٹس لیتے ہوئے تمام معاملات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔

وقت اشاعت: 02/11/2015 - 20:48:21
===============

ایچ ای سی کا ایک اور کارنامہ سامنے آ گیا

=================
السلام علیکم

ایسا میرے ایک کزن کے ساتھ ابھی ہوا تھا، الامارات میں جب امیرکن یونیورسٹی بنی تو میرے ایک کزن نے بھی وہاں سوفٹ ویئر انجینیئر کے لئے داخلہ لیا کیونکہ ڈگری یونائیٹڈ سٹیٹ کی کسی یونیورسٹی سے جاری ہونی تھی، کورس مدت دو سال تھی، وہاں یہ تعلیم بہت مہنگی تھی اور وہ ایڈناک میں جاب کرتا تھا اس لئے اس کے لئے مشکل نہیں تھا۔

6 مہینے سٹڈی کے بعد یونیورسٹی سے یہ حکم جاری ہوا کہ کسی وجہ سے ہم نے یونائیٹڈ سٹیٹ کی یونیورسٹی سے رجسٹریشن ختم کر دی ھے لہٰذا اب ڈگری انڈیا کی کسی یونیورسٹی سے جاری ہو گی، آف؟ کزن بھائی نے انہیں کہا کہ مجھے میرے 6 مہینے میں ادا کئے گئے تمام واجبات واپس کریں ورنہ میں آپ پر کیس کر دوں گا، خیر ویسا ہی ہوا۔

کرپشن سے کوئی بھی جگہ محفوظ نہیں۔


والسلام
 
Top