• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کتے کی پر تشدد ہلاکت پر دو سعودیوں کو قید و جرمانہ

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
کتے کی پر تشدد ہلاکت پر دو سعودیوں کو قید و جرمانہ

سعودی سوشل میڈیا پر بھی سخت غم و غصے کا اظہار​

پیر 14 ربیع الاول 1436هـ - 5 جنوری 2015م
ریاض ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ

سعودی عدالت نے دو نوجوانوں کو پانچ برس قید اور پانچ لاکھ سعودی ریال جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔ ان نوجوانوں پر ایک کتے کے ساتھ بے رحمانہ سلوک کر کے اسے مارنے کا الزام تھا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اللہ کی مخلوق کو اذیت دینا اور اس کے ساتھ بے رحمی پر مبنی سلوک کرنا اسلام میں ممنوع ہے، اسلام میں جانوروں کے حقوق کو بھی اہمیت حاصل ہے۔

سعودی حکومت کے ایک ذمہ دار جابر الشہری نے اس سنائی گئی سزا کو سعودی قوانین کے مطابق قرار دیا ہے۔ نیز کہا یہ فیصلہ جانوروں کے ساتھ بہتر سلوک کے حوالے سے خلیجی مماک میں اختیار کردہ ضابطے کے بھی مطابق ہے۔

ان سزا پانے والے دو نوجوانوں سے متعلق ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں ایک نوجوان گاڑی سے کتے کو کچل رہا ہے اور دس منٹ کی اذیت سے گذرنے کے بعد کتے کی موت واقع ہو جاتی ہے۔ جبکہ دوسرا نوجوان اس بے رحمانہ واقعے کی اپنے موبائل فون سے ویڈیو بنا رہا ہے۔

اس ویڈیو میں گاڑی کا نمبر بھی صاف طور پر پڑھا جا سکتا ہے۔ بنیای طور پر گاڑی کا نمبر ہی ان دونوں نوجوانوں کی گرفتاری اور ان کے خلاف مقدمہ چلانے کا باعث بنا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر دیکھ کر لوگوں سخت غم و غصے اور افسوس کا اظہار کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر لوگوں نے اپنے تاثرات دیتے ہوئے کہا
''جانور بھی اللہ کی مخلوق ہیں اس لیے انہیں تشدد کا نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات کے خلاف حرکت ہے۔''

ح
 
Top