• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کراچی، امریکی شہری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
کراچی، امریکی شہری ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

کراچی کی ایک عدالت نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اسلحہ سمیت گرفتار ہونے والے امریکی شہری کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

امریکی شہری جوئل کوکس کو پیر کے روز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نائن ایم ایم پستول کی پندرہ سے زائد گولیاں سمیت گرفتار کیا تھا۔

پاکستان میں امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ کراچی سے ایک امریکی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے اور وہ اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے تعاون کر رہے ہیں۔

پولیس نے جوئل کاکس کو جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر، آدم سنگھار کی عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے اور انہیں تفتیش کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

عدالت نے پولیس کی درخواست قبول کرلی اور چار روز کے لیے ملزم کو پولیس حوالے کر دیا۔

کراچی ایئرپورٹ پر سکیورٹی حکام نے ایک امریکی شہری جوئل کوکس کے بیگ سے میگزین سمیت نائن ایم ایم پستول کی 15 سے زائد گولیاں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ جوئل کراچی سے اسلام آْباد جا رہے تھے کہ سکیننگ کے دوران ان کے بیگ میں گولیاں پائی گئیں۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج کر کے گولیوں کو فورنسک تجزیے کے لیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔


کراچی میں امریکی قونصل خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ صورتِ حال سے آگاہ ہیں اور وہ حکومتِ پاکستان سے مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

ان کے مطابق جوئل کوکس پاکستان میں سفارتخانے کے ملازم نہیں ہیں اور وہ دورے پر یہاں آئے تھے۔ ان کی پرائیوسی رائٹس کی وجہ سے وہ مزید تفصیلات نہیں بتا سکتے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور سے ریمنڈ ڈیوس نامی ایک اہلکار کو فائرنگ اور دو شہریوں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان کی آزادی دیت کی ادائیگی کے بعد عمل میں آئی تھی۔



ریاض سہیل: منگل 6 مئ 2014
 
Top