کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
کراچی میں قومی ایکشن پلان کے تحت 167 غیر رجسٹرڈ مدارس کو سیل کر دیا گیا
ویب ڈیسک
ہفتہ 16 مئ 2015
سندھ پولیس کے 53 اور کراچی پولیس کے 42 اہلکار شہید ہوئے۔
کراچی: پولیس نے قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت شہر میں 167 غیر رجسٹرڈ مدارس سیل کر دیئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ وزارت داخلہ اور اعلیٰ حکام کو بھجوادی گئی ہے جس کے تحت جنوری 2015 سے 13 مئی 2015 تک پولیس نے 8 ہزار 895 کارروائیاں کیں جس میں کراچی میں بم بنانے کی 2 اور شکارپور میں ایک فیکٹری پکڑی گئی جب کہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 11 بم اور 265 ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پولیس کی کارروائیوں میں مجموعی طور پر القاعدہ، کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر کالعدم تنظیموں کے 112 دہشت گرد ہلاک اور 58 کو گرفتار کیا گیا جب کہ قومی ایکشن پلان کے تحت کراچی میں 167 غیر رجسٹرڈ مدارس کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قومی ایکشن پلان کے تحت لاؤڈ اسپیکر کے غلط استعمال پر 345 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ اس عرصے کے دوران سندھ پولیس کے 53 اور کراچی پولیس کے 42 اہلکار شہید ہوئے۔
ح
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مدارس کو سیل کر کے زیادتی کی ھے حکومت نے کیا ایسا کرنے سے کراچی کے حالات درست ہو جائیں گے؟ جن پر کاروائی کرنی ھے اس سے حکومتی عہدہ دار ڈرتے ہیں، شرم کا مقام ھے!