محمد عامر یونس
خاص رکن
- شمولیت
- اگست 11، 2013
- پیغامات
- 17,117
- ری ایکشن اسکور
- 6,799
- پوائنٹ
- 1,069
کراچی میں مردہ خاتون غسل دیئے جانے کے دوران اچانک زندہ ہوگئی
ویب ڈیسک پير 21 ستمبر 2015
ایدھی سرد خانے میں مائی منظوراں کو غسل دیا جارہا تھا کہ وہ اچانک اٹھ کر بیٹھ گئی۔ فوٹو: فائل
کراچی: سپر ہائی وے پر ایدھی سرد خانے میں لائی گئی مردہ خاتون اچانک زندہ ہوگئی جسے دیکھ کر غسل دینے والوں کی دوڑیں لگ گئیں۔
کراچی کے علاقے دنبہ گوٹھ میں مردہ قرار دی گئی خاتون مائی منظوراں کو غسل کے لئے جب ایدھی سرد خانے لایا گیا تو غسل کے دوران خاتون اٹھ کر بیٹھ گئی جس پرغسل دینے والوں کی دوڑیں لگ گئیں۔ خاتون کے شوہر کا کہنا تھا کہ مائی منظوراں رات گئے ساڑھے 4 بجے انتقال کرگئی تھی جسے غسل کے لئے صبح ساڑھے 11 بجے ایدھی سرد خانے لے جایا گیا جہاں غسل کے دوران اچانک وہ زندہ ہوگئیں۔
گھر والوں کی جانب سے مردہ قرار دی جانے والی خاتون ساڑھے 7 گھنٹے بعد اچانک زندہ ہوگئی۔ ان کا کہنا تھا کہ رات گئے منظوراں مائی کا جسم ٹھنڈا پڑ گیا تھا جسے قریبی رشتہ داروں نے مردہ قرار دیا تھا تاہم خاتون کو اسپتال نہیں لے جایا گیا۔