• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کراچی میں پہلی بار "آن لائن ایف آئی آر" سسٹم

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
کراچی میں پہلی بار "آن لائن ایف آئی آر" سسٹم

د ن ٹ: 26 دسمبر 2014

کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور اہم ترین کاروباری مرکز کراچی میں پولیس کی جانب سے پہلی بار آن لائن (ایف آئی آر) سسٹم کا افتتاح آج (جمعہ) کو کیا جا رہا ھے۔

ایسے تمام افراد کے لئے اچھی خبر ھے کہ جن کی ایف آئی آر تھانے میں درج نہیں کی جاتی یا مقامی تھانے میں ان کی شنوائی نہیں ہوتی وہ افراد اس سسٹم کا بھر پور فائدہ اٹھا سکیں گے۔

کراچی پولیس کے ترجمان انسپکٹر عتیق شیخ کے مطابق جن شہریوں کی ایف آئی آر درج کرنے سے جس بھی تھانے نے انکار کیا گیا اس تھانے کے ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کیا جائے گا۔

ان کے بقول ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے ایک خط کے ذریعے تمام "ایس ایس پیز، ایس پیز اور ڈی ایس پیز" کو آگاہ کر دیا ھے کہ اگر کسی بھی شہری کی ایف آئی آر تھانے میں درج نہیں کی گئی تو مذکورہ تمام افسران کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایف آئی آر کا فارم کراچی پولیس کی ویب سائٹ پر موجود ھے، شہری اس سے استفادہ کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جمعہ کو اس حوالے سے افتتاحی تقریب بھی رکھی گئی ھے جس میں کراچی پولیس کے سینئر افسران، کمشنر کراچی، سی پی ایل سی چیف اور دیگر افراد شرکت کریں گے۔

آن لائن ایف آئی آر کراچی

آن لائن ایف آئی آر خیبر پختون خواہ
 
Top