کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر مسلح افراد کا حملہ
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے جناح انٹرنیشنل کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے بعد ایئرپورٹ کا آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔
کراچی کے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ پانچ سے چھ مسلح افراد پرانے ٹرمینل سے ایئرپورٹ داخل ہوئے ہیں، اس دوران انہوں نے دستی بم کے دھماکے بھی کیے۔
یاد رہے کہ ہوائی اڈے کا ٹرمینل ٹو حج پروازوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، جہاں کچھ کارگو جہاز بھی رُکتے ہیں۔
سول ایوی ایشن کے ترجمان عابد قائم خانی کا کہنا ہے کہ اس وقت نقصان کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، دہشت گروں کے ساتھ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا مقابلہ جاری ہے۔ تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ ایئرپورٹ آپریشن معطل کیا گیا۔
ایئرپورٹ سے دھوئیں کے بادل اٹھ رہے ہیں جبکہ وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے تصدیق کی ہے کہ فوج کے دستے بھی آپریشن میں حصہ لینے کے لیے بھیجے جا رہے ہیں۔
ایئرپورٹ کے اندر کی حفاظت اے ایس ایف کی ذمے داری ہے جبکہ پولیس اور رینجرز بھی مدد کے لیے پہنچ چکی ہے اور علاقے کا گھیرا کرلیا گیا ہے۔
اطلاعات ہیں کہ کراچی ہوائی اڈے پر آنے والی پروازوں کو دوسرے شہروں کی طرف موڑا جا رہا ہے۔
پولیس نے جناح ٹرمینل سے ایک مشکوک شخص کو بھی حراست میں لیا ہے، جس نے سرمئی رنگ کی قمیض شلوار پہن رکھی تھی اور چہرے پر ہلکی داڑھی تھی۔
کراچی کے جناح ہسپتال میں ایمرجنسی کے شعبے کی انچارج ڈاکٹر سیمی جمالی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’ہسپتال میں اب تک چار لاشیں لائی گئی ہیں جن میں سے ایک کی شناخت اسد کے نام سے ہوئی ہے جو ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کا اہلکار ہے۔جبکہ ایک زحمی شخص ہسپتال لایا گیا ہے۔‘
ریاض سہیل : پير 9 جون 2014