• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کرسمس پارٹی اور کرسمس کی مبارک باد

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

(تحریر از ✍ أبو حسن، میاں سعید)

ہر مرتبہ کرسمَس پارٹی پر جانے سے کسی نہ کسی طرح جان چھوٹ جاتی ہے لیکن اس بار کافی پریشانی تھی کہ کیا کروں؟

اور میرے ذہن میں یہی تھا کہ یہ پارٹی کمپنی میں ہی ہوگی اور اس سے جان چھوٹنا ظاہری طور پر مشکل دکھائی دے رہا تھا اور بہت سی ترکیبوں کو ذہن میں لایا کہ یوں کرلوں گا یا توں کرلوں گا پھر ہر بار سر جھٹکتا کہ ایسا کرنا مناسب نہیں اور اسی شش وپنج میں تھا کہ نوٹس بورڈ پر پارٹی کا نوٹس لگا کہ کسی ہوٹل میں ہوگی اور لنچ وہیں ہوگا تو میرے لیے اللہ تعالیٰ نے آسانی فرما دی

دراصل میں جمعہ کے روز جاب سے جلدی نکل جاتا ہوں جمعہ کی نماز کیلئے اور اسی کا فائدہ یہ ہوا کہ کل بھی مجھے کولیگ پوچھ رہے تھے کہ تم آؤ گے؟

میں نے جواب دیا نہیں بلکہ میں نے نماز کیلئے جانا ہے اور تم لوگ جانتے ہو کہ میں جمعہ کے دن جلدی چلا جاتا ہوں

اس طرح اللہ تعالیٰ نے گزشتہ کل یعنی جمعہ کے دن اس پارٹی میں شامل ہونے سے محفوظ رکھا

آج بروز پیر" 23 دسمبر" اس سال کا آخری دن تھا کام پر اور کمپنی کے مالک نے سب کیلئے خاص طور پر جیکٹ بنوائے تھے اور جس دن ہر ایک ورکر کیلئے جیکیٹ کا سائز وغیرہ لیا گیا اس دن میں چھٹی پر تھا اور آج ایک کولیگ کے ذریعہ یہ معلومات حاصل ہوئیں

بحرحال آج چھٹی سے قبل کمپنی مالک نے سب کو میٹنگ روم میں بلایا اور پھر ہر ایک کو جیکیٹ دی گئی اور سال کا بونس وغیرہ

اور ہر ایک کے نام کا لفافہ تیار تھا اور کمپنی مالک لفافے پر سے نام پڑھتا اور پھر اس بندے سے ہاتھ ملاتا اور کرسمَس کی مبارک باد دیتا اور دوسرے بھی اسے جواب میں الفاظ لوٹاتے

جب میرا نام لیا اور پھر میرے پاس آیا اور مجھ ہاتھ ملایا اور میرے لیے اس نے الفاظ تبدیل کرلیے اور کہا " اپنی چھٹیوں سے لطف اٹھاؤ " میں نے بھی اسکا شکریہ ادا کیا

ہم تین لوگ مسلمان ہیں لیکن اس نے فقط مجھے ہی یہی لفظ کہے دوسروں کو نہیں

( ایک صاحب تو نماز سے ہی دور ہیں اور دوسرے حضرت یہ ہیں ہم پرجمعہ کی نمازنہیں ہے)

اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ میں نے جب اس کمپنی کو جوائن کیا تو انٹرویو میں یہ بات کردی کہ جمعہ کے روز نماز پڑھنے جانے کیلئے مجھے ایک گھنٹہ کی چھٹی چاہیے ہوگی اور انہوں نے اس بات کو قبول بھی کیا اور جمعہ کے روز نماز کیلئے میں جاب سے جلدی نکل جاتا ہوں

اور میرے دینی اعتبار سے کمپنی کے مالک نے عیسائی ہونے کے باوجود میرے لیے اپنے الفاظ کو ہی تبدیل کردیا

اور یہ پیغام ان " نیم دینی" لوگوں کیلئے جو کرسمَس منانے یا اسکی مبارکباد دینے کیلئے مرے جارہے ہوتے ہیں اور اس کے جواز میں مختلف تاویلیں پیش کررہے ہوتے ہیں حالانکہ یہ بہت بڑا گناہ ہے اور کفر ہے جو عیسائی کہتے ہیں کہ نعوذبااللہ " اللہ تعالیٰ نے بیٹا جنا"

آپ نیت کرکے قدم تو بڑھائیں اللہ تعالیٰ خود اسباب پیدا کردیں گے اور جب آپ دین کو مقدم رکھیں گے تو اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال ہوگی إن شاء اللہ اور جب فقط دنیا کو مقدم رکھیں گے تب رسوائی آپکے مقدر میں آئے گی تو پھر کیوں نہ دین مقدم رکھ کر اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال کرلیں

الحمدللّٰه على نعمة الإسلام
 
Top