• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کرین حادثہ کے متاثرین کے لیے کروڑوں پر مشتمل امداد کا اعلان

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
سعودی بادشاہ کی طرف سے کرین حادثہ میں متاثرین کے لیے کروڑوں پر مشتمل امداد کا اعلان

سعودی عرب کے بادشاہ خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبد العزیز نے مسجد حرام کے اندر ہونے والے کرین حادثہ کے متاثرین کے لیے بھاری بھر کم امداد کا اعلان کردیا ہے ، تفصیل کچھ یوں ہے :
  1. ہر شہید کے لواحقین کو ایک ملین سعودی ریال
  2. ہر زخمی کو ( جو زخموں کی وجہ سے دائمی لاچار ہوا ) ایک ملین سعودی ریال
  3. ہر زخمی کو ( جو دائمی لاچار نہیں ہوا ) پانچ لاکھ سعودی ریال ۔
خادم الحرمین نے یہ بھی وضاحت کی کہ امداد کے اس شاہی اعلان کے بعد بھی متاثرین کو یہ حق حاصل رہے گا کہ وہ کسی بھی ادارے یا کمپنی سے جو اس حادثے کا سبب بنا ، اپنا حق وصول کریں ۔
اس کے علاوہ مزید یہ اعلان بھی کیا کہ :
1۔ تمام شہداء کے ورثاء میں سے دو دو افراد کو آئندہ سال یعنی 1437ھ کو خادم الحرمین کے خصوصی مہمانوں کے طور پر ادائیگی حج کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔
2۔ اسی طرح زخمی ہونے والوں میں سے جو اس سال حج کی ادائیگی نہیں کرسکیں گے آئندہ سال 1437ھ کے لیے خادم الحرمین کے خصوصی حج پیکیج کے ذریعے حج کا موقعہ دیا جائے گا ۔
3۔ زخمیوں کے عزیز و اقارب کو فری وزٹ ویزے دیے جائیں گے تاکہ وہ متاثرین کی دیکھ بھال کرسکیں ، اور ادائیگی حج کے بعد صحیح سلامت اپنے ملکوں کی طرف لوٹ سکیں ۔

اسی اعلان میں حادثے کی تحقیقات کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی تحقیق کے نتائج کا بھی اعلان کیا گیا ہے ، جس کا خلاصہ یہ ہے :
1۔ اس حادثے میں جرم یا تخریب کاری کا عنصر ثابت نہیں ہوا ۔
2۔ حادثہ کے اسباب میں سے ایک بنیادی سبب اس دن چلنے والی طوفائی ہوائیں تھیں ۔
3۔ بن لادن کمپنی کی سستی و غفلت بھی اس میں پیش پیش ہے ، کہ کرین کی تنصیب قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں تھی ، پھر موسم کی خرابی کی اطلاع کے باوجود اس کی نظر ثانی کی ضرورت نہیں سمجھی گئی ، اسی طرح امن و امان کے دیگر تقاضوں میں بھی خلل تھا ، ان سب کوتاہیوں کے پیش نظر بن لادن کمپنی کو اس حادثے کا سب سے اہم ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے ، اور خادم الحرمین نے حکم دیا ہے کہ اس معاملے کی مزید تحقیق کے لیے متعلقہ اداروں میں بھیجا جائے اورشرعی قوانین و ضوابط کے مطابق بن لادن کمپنی کی جو سزا بنتی ہے اس پر عمل در آمد کروایا جائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مکمل خبر عربی میں پڑھیے :
جدة 01 ذو الحجة 1436 هـ الموافق 15 سبتمبر 2015 م واس
أصدر خادم الحرمين الشريفين الملك سلمان بن عبدالعزيز آل سعود ـ حفظه الله ـ أمره الكريم بصرف مساعدة لذوي المتوفين والمصابين في حادث سقوط إحدى الرافعات يوم 27 / 11 / 1436 هـ في المسجد الحرام الذين تم حصرهم من قبل الجهات المعنية ، وذلك على النحو التالي : (1) صرف مبلغ مليون ريال لذوي كل شهيد توفاه ـ الله سبحانه وتعالى ـ في هذه الحادثة . (2) صرف مبلغ مليون ريال لكل مصاب بإصابة بالغة نتج عنها إعاقة دائمة . ( 3) صرف مبلغ ( خمسمائة ألف ريال ) لكل واحد من المصابين الآخرين .
ووجه ـ حفظه الله ـ بأن ذلك لا يحول دون مطالبة أي من هؤلاء بالحق الخاص أمام الجهات القضائية المختصة ، كما وجه ـ أيده الله ـ باستضافة اثنين من ذوي كل متوفى من حجاج الخارج ضمن ضيوف خادم الحرمين الشريفين لحج عام 1437 هـ مع تمكين من لم تمكنه ظروفه الصحية من المصابين من استكمال مناسك حج هذا العام من معاودة أداء الحج عام 1437 هـ ضمن ضيوف خادم الحرمين الشريفين ، ومنح ذوي المصابين الذين يتطلب الأمر بقاءهم في المستشفيات تأشيرات زيارة خاصة لزيارتهم والاعتناء بهم خلال الفترة المتبقية من موسم حج هذا العام والعودة إلى بلادهم .
هذا ومن جهة أخرى فقد اطلع حفظه الله ورعاه على تقرير اللجنة المكلفة بالتحقيق في الحادث والذي انتهت فيه إلى انتفاء الشبهة الجنائية وأن السبب الرئيس للحادث هو تعرض الرافعة لرياح قوية بينما هي في وضعية خاطئة وأن وضعية الرافعة تعتبر مخالفة لتعليمات التشغيل المعدة من قبل المصنع والتي تنص على إنزال الذراع الرئيسية عند عدم الاستخدام أو عند هبوب الرياح ومن الخطأ ابقاؤها مرفوعة ، إضافة إلى عدم تفعيل واتباع أنظمة السلامة في الأعمال التشغيلية ، وعدم تطبيق مسؤولي السلامة عن تلك الرافعة التعليمات الموجودة بكتيب تشغيلها يضاف إلى ذلك ضعف التواصل والمتابعة من قبل مسؤولي السلامة بالمشروع لأحوال الطقس وتنبيهات رئاسة الأرصاد وحماية البيئة وعدم وجود قياس لسرعة الرياح عند اطفاء الرافعة بالإضافة إلى عدم التجاوب مع العديد من خطابات الجهات المعنية بمراجعة أوضاع الرافعات وخاصة الرافعة التي سببت الحادثة ، وأوصت اللجنة بتحميل المقاول ( مجموعة بن لادن السعودية ) جزءاً من المسؤولية عما حدث لما أشير إليه من أسباب وإعادة النظر في عقد ( الاستشاري شركة كانزاس ) ومراجعة أوضاع جميع الروافع الموجودة بالمشروع والتأكيد على توفير جميع متطلبات واحتياطات الأمان والسلامة فيها ، و قد أصدر المقام الكريم ـ يحفظه الله ـ أمره بإحالة نتائج التحقيق وكافة ما يتعلق بهذا الموضوع إلى هيئة التحقيق والإدعاء العام لاستكمال إجراءات التحقيق مع ( مجموعة بن لادن السعودية ) وإعداد لائحة الاتهام وتقديمها للقضاء للنظر في القضية ، وإلزام مجموعة بن لادن السعودية بما يتقرر شرعاً بهذا الخصوص .
// يتبع //
18:09 ت م
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
12038464_1007272749315213_8575778344611333342_n.jpg


اللہ سبحان و تعالیٰ ھم کو بھی ایسے حکمران نصیب فرمائے - جو دین اسلام اور مسلمانوں سے محبت کرنے والے ہو - آمین
 
Last edited:
Top