• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کلید کعبہ شیخ صالح الشیبی کے سپرد کر دی گئی

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
حالات حاضرہ

کلید کعبہ شیخ صالح الشیبی کے سپرد کر دی گئی

فتح مکہ کے بعد شیبی خاندان کے 109 افراد کو اعزاز ملا​

مکہ معظمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ: پیر 17 محرم 1436هـ - 10 نومبر 2014م

خانہ کعبہ کے نئے کنجی بردار شیخ صالح الشیبی نے کہا ہے کہ '' خانہ خدا کی کنجی برداری کا کردار ایک عظیم اعزاز اور بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

شیخ صالح الشیبی کو یہ ذمہ داری ان کے پیش رو عبدالقادر الشیبی کے انتقال کے بعد سونپی گئی ہے۔ شیخ عبدالقادر الشیبی کا انتقال دو ہفتے قبل ہو گیا تھا۔

شیخ صالح الشیبی نے کہا '' کلید کعبہ عام طور پر شیبی خاندان کے عمر میں سب سے بڑے فرد کو سونپی جاتی ہے، اس اعزاز کے لیے ضروری نہیں ہے کہ متعلقہ فرد پہلے کنجی بردار کا بیٹا ہو۔''

انہوں نے مزید کہا یہ بندوبست شیبی خادان کے درمیان بڑی خوش اسلوبی کے ساتھ ایک روایت کے انداز میں جاری ہے اور کلید کعبہ کی ایک کے بعد دوسرے کو منتقلی پر کبھی کوئی تنازعہ پیدا نہیں ہوا ہے۔ ''

واضح رہے خانہ کعبہ کی کنجی کا شیبی خاندان کے پاس ہونے کی روایت 630 عیسوی میں فتح مکہ کے بعد سے چلی آرہی ہے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس خاندان کے لیے دعا کی اور خانہ کعبہ کی صفائی کے بعد چابی شیبہ بن الوقاص کو واپس کر دی تھی۔

اس موقع پر نبی آخرالزمان صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کیا تھا کہ خانہ کعبہ کی چابی قیامت تک اسی شیبہ خانہ خاندان کے پاس رہے گی۔ تب سے اب تک اس چابی کا اعزاز اسی خاندان کے حوالے نسل در نسل چلا آرہا ہے۔

شیخ صالح الشیبی نے خانہ کعبہ کی چابی کی حوالگی کی تقریب کے موقع پر مزید کہا '' ہمارے شیبی خاندان کے اب تک 109 افراد خانہ کعبہ کے چابی بردار رہ چکے ہیں، جبکہ ایک مرتبہ میں چھ سال کے لیے قائم مقام چابی بردار اور پندرہ سال کے لے چابی بردار کے نمائندے کے طور پر بھی یہ اعزاز پا چکا ہوں۔''

واضح رہے خانہ کعبہ کے دو دروازے ہیں ایک دروازہ باہر سے نظر آتا ہے، جبکہ دوسرا دروازہ خانہ کعبہ کے اندر کی جانب ہے جو باہر سے نظر نہیں آتا ہے۔ بیرونی دروازہ مطاف کی سطح سے اڑھائی میٹر اونچا ہے جبکہ اس کی مجموعی بلندی تین میٹر اور چھ سینٹی میٹر اور چوڑائی ایک میٹر اور اڑسٹھ سینٹی میٹر ہے۔

خانہ کعبہ کا موجودہ دروازہ شاہ خالد مرحوم کے دور میں 280 کلو گرام خالص سونے سے تیار کیا گیا تھا۔ موجودہ چابی بردار شیخ صالح الشیبی کو شاہ فہد نے 22 سال پہلے سعودی عرب کی پہلی شوری کونسل کا رکن بھی بنایا تھا۔

شیخ صالح الشیبی نے بتایا 22 سال پہلے فون پر بتایا گیا کہ مجھے ساٹھ رکنی شوری کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے۔ شیخ صالح الشیبی جامعہ ام القری میں دس سال تک بطور پروفیسر پڑھانے کے بعد دعوی اور مبادیات دین کے شعبہ کے سات سال تک سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔

انہیں خانہ کعبہ کی چابی ایک پروقار تقریب میں پیش کی گئی تو اس موقع پر شیخ عبدالرحمان السدیس اور دیگر زعماء بھی موجود تھے۔

ح
 
Top