• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کمپیوٹر سے ریڈ کلر ختم ہوجانا

شمولیت
اکتوبر 08، 2012
پیغامات
74
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
32
مسلم دوستوں کو السلام علیکم
میرے کمپیوٹر سے Red Colour ختم ہوگیا ہے ، اسے واپس کیسے لایا جائے گا؟ اور کیا مسئلہ ہوسکتا ہے؟
ؒLCD کو چیک کیا ہے وہ صحیح ہے اس کا کلر موجود ہے۔
کوئی بھائی ہیلپ کرسکتا ہے۔ بڑی نوازش ہوگی۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
نوے فیصد کیسز میں یہ مانیٹر کی کیبل کا مسئلہ ہو سکتا ہے۔ عموماً کیبل یا اس سے بھی پہلے connector کا مسئلہ ہوتا ہے۔ کوئی ایک آدھ پن کیبل مڑنے کی وجہ سے ٹوٹ جاتی ہے یا مڑ جاتی ہے جس کی وجہ سے لال رنگ ڈسپلے پر نہیں آتا۔ آپ کنکٹر کو پکڑ کر ہلا کر چیک کر لیں۔ یا اگر کیبل دستیاب ہو سکے تو کوئی دوسری کیبل لگا کر چیک کر سکتے ہیں۔
اگر حال ہی میں آپ نے ونڈوز وغیرہ اپ ڈیٹ کی ہے تو ممکن ہے آپ کے گرافکس کارڈ اور ڈرائیور کی کمپے ٹیبلٹی کا مسئلہ ہو۔ اور آپ کو ڈرائیور اپ ڈیٹ کرنا پڑے۔
بہت کم کیسز میں یہ گرافکس کارڈ کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔
 
Top