• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کم قیمت والی دوائیں زیادہ قیمت میں فروخت کرنا

ام حسان

رکن
شمولیت
مئی 12، 2015
پیغامات
56
ری ایکشن اسکور
32
پوائنٹ
32
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

میری دوست کا ایک یونانی دواخانہ ہے انہوں نے کہا کہ اگر آپ زیادہ مریض ہمارے پاس بھیجیں گے تو آپکو منافع دیا جاے گا۔ کیا یہ منافع لینا جائز ہے؟
اور وہ مجھے کم قیمت میں دوائیں دے رہے ہیں، کیا میں ان دواوں کی قیمت بڑھا کر بیچ سکتی ہوں؟

جزاکم اللہ خیرا
 

یوسف ثانی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
ستمبر 26، 2011
پیغامات
2,767
ری ایکشن اسکور
5,410
پوائنٹ
562
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ و برکاتہ
دوسری بات تو بلا شک و شبہ جائز ہے۔ کاروبار اسی کو تو کہتے ہیں کہ کم قیمت پر اشیاء خرید کر زیادہ قیمت پر فروخت کیا جائے۔
پہلی والی بات ”کمیشن“ والے زمرے میں آتی ہے۔ اگر آپ کا ان سے کوئی معاہدہ ہو (زبانی ہی سہی) کہ اتنی تعداد میں مریض بھیجنے پر اتنا کمیشن دیا جائے گا۔اور آپ مریضوں کے مرض کی حقیقی ضرورت کے تحت اس مخصوص دواخانہ میں ریفر کریں تو یہ کمیشن جائز ہوگا۔ لیکن اگر بلا ضرورت حقیقی، محض دواخانہ اور اپنے فائدہ کی غرض سے مریض وہاں بھیجیں تو یہ کمیشن ناجائز ہوگا۔ یہ میری ذاتی رائے ہے۔ علمائے کرام کی رائے کا انتظار فرمائیے۔
 
Top