اسلام و علیکم و ر حمتہ اللہ و بر کاتہ
ملک عزیز ایک بڑی تباھی سے بچ گیا ۔ الحمد اللہ
ملک کے سیکورٹی اداروں نے کوئٹہ میں چھاپہ مار کر ایک گھر سے 100 ٹن یعنی ایک لاکھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد پکڑ لیا۔
حوالہ : بی بی سی نیوز
ملک عزیز ایک بڑی تباھی سے بچ گیا ۔ الحمد اللہ
ملک کے سیکورٹی اداروں نے کوئٹہ میں چھاپہ مار کر ایک گھر سے 100 ٹن یعنی ایک لاکھ کلو گرام دھماکہ خیز مواد پکڑ لیا۔
حوالہ : بی بی سی نیوز
پاکستانی اداروں نے کوئٹہ کے ایک گودام میں چھاپا مار کر ایک سو ٹن سے زائد بارود اور بم بنانے کا سامان ضبط کر لیا ہے۔
حکام کے مطابق گودام میں کیمیائی مواد اور بم بنانے کی مشینیں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اس سال کوئٹہ میں ہونے والے دھماکوں میں اس قسم کے بم استعمال کیے گئے تھے جن میں دو سو سے زیادہ افراد مارے گئے تھے۔
پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن نے حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں بارودی مواد نہیں پکڑا گیا۔
اطلاعات کے مطابق ایف سی نے مخبری پر کارروائی کر کے کوئٹہ کے علاقے سیٹیلائٹ ٹاؤن پر چھاپا مارا، جس کے بعد حکام نے تاروں کے 28 بنڈل، 2800 کلوگرام بارودی مواد، الومینیئم پاؤڈر اور تیزاب کے دس ڈرم قبضے میں لے لیے۔
کوئٹہ میں حالیہ برسوں میں دہشتگردی میں تیزی آئی ہے اور اس دوران سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔