• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کوئی بھارتی حافظ سعید کو مارنے آیا تو زندہ واپس نہیں جائے گا: جنرل (ر) پرویز مشرف

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
نواز شریف، مودی سے مذاکرات میں جا رحانہ انداز اپنائیں،
کوئی بھارتی حافظ سعید کو مارنے آیا تو زندہ واپس نہیں جائے گا: جنرل (ر) پرویز مشرف
روزنامہ پاکستان، 30 دسمبر 2015

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہر معاملے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے مذاکرات میں جا رحانہ انداز میں بات کرنی چاہیے، بھارت افغانستان میں بیٹھ کر بلوچستان کے حالات خراب کر رہا ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی ’ را ‘ بلوچستان میں علیحدگی کی تحریک کو ہوا دیتی ہے، یہ سب بند ہونا چاہیے۔


سماء نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا کہ نریند مودی نے اپنی پوری کابینہ کے ساتھ ہندو انتہا پسند جماعت آر ایس ایس کو بریفنگ دی ہے جس کا مطلب ہے کہ مودی حکومت کو ’’آر ایس ایس‘‘ کنٹرول کر رہی ہے اور سب کو پتہ ہے کہ ’’ آر ایس ایس‘‘ مسلمانوں اور پاکستان کی مخالف جماعت ہے۔ آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والے نریندر مودی مذاکرات چاہتے ہیں، ایسی صورتحال میں ہمارا موقف بھرپور ہونا چاہیے ۔ نواز شریف کو ہر بات پر نریندر مودی سے جارحانہ رویہ اپنانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی پاکستان کے حالات خراب کر رہی ہے جس کے جواب میں پاکستان کے پاس بھی ایسے آپشن موجود ہیں جن سے بھارت کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے ، بھارت میں بیس کروڑ مسلمان ہیں جو کہ مودی سے خوش نہیں ہیں۔ ایسے میں نریندر مودی کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ پنگے لینا بند کر دے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر چند بھارتی حافظ سعید کو مارنے پاکستان آئے تو وہ واپس نہیں جا سکیں گے اور انہیں یہاں مار دیا جائے گا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ سندھ میں بہت اچھا کام ہو ر ہا ہے جس میں مزید تیز ی کی ضرورت ہے ۔ ایم کیو ایم سے متعلق ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا دوست کوئی نہیں ہے ، میرا دوست پاکستان ہے ، اگر میرا بھائی بھی غلط کر رہا ہے تو وہ غلط ہے ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ بد قسمتی سے کراچی آپریشن کے بارے میں تاثر ہے کہ یہ آپریشن صرف ایم کیو ایم کے خلاف ہے ۔ رینجرز آپریشن تمام لوگوں کے خلاف ہو نا چاہیے ، صرف ایم کیو ایم کے خلاف نہیں ہو نا چاہیے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ کراچی میں رینجرز سب کے خلاف کارروائی کر رہی ہے لیکن تاثر یہ ہے کہ وہ صرف ایک جماعت کو نشانہ بنا رہے ہیں ۔ کراچی میں پچاس فیصد سے زیادہ دہشت گردی سیاسی جماعتوں کی آشیر باد سے ہو رہی تھی ۔ شہر میں سب سے پہلے پٹھان اور مہاجروں کے درمیان خانہ جنگی ہوئی ۔ مہاجروں کے پیچھے ایم کیو ایم تھی اور پٹھانوں کے پیچھے اے این پی تھی ، اس کے بعد سندھی اور بلوچی خانہ جنگی شروع ہو گئی ۔

الطاف حسین کے کیسز سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی اور ہر شخص اپنی کرتوت کے جوابدہ ہیں ، عمران فاروق یا منی لانڈرنگ کے کیس کے جوابدہ الطاف حسین ہیں ، میرے خیال میں فیصلے کی گھڑی آرہی ہے ۔ ان فیصلوں کے بعد کراچی کے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں ۔ سندھ میں ایک شہری سیاسی جماعت ایم کیو ایم ہے اس کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں ہے ۔ اگر کراچی کو درست کرنا ہے تو انہی لوگوں سے ڈیل کرنا پڑے گا ۔ اگر کروڑوں لوگوں کی کوئی سیاسی قوت ہے تو ان سے ڈیل کرنی پڑتی ہے ۔ کراچی جو کارروائیاں دہشت گردوں کے خلاف ہو رہی ہیں اس سے ایم کیو ایم کا نا م نہ جوڑا جائے کیونکہ کراچی میں مہاجر بڑی تعداد میں ہیں جو کہ سب کے سب ایم کیو ایم میں نہیں ہیں ۔ ان مہاجروں کو دہشت گردی اور بھتہ خوری سے دور رکھنا ہے ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جس طرح مسلم لیگ کے دھڑے ملنا چا ہ رہے ہیں ، اگر یہ تحریک مضبوط ہوتی ہے اور عوام کو کھینچتی ہے تو ایم کیو ایم کو بھی کھینچ سکتی ہے ۔ میرا یقین ہے کہ ہمیں ضم ہو کر ایک طاقت بننا چاہتے ہیں ۔ اس وقت مسلم لیگ ن بہت مضبوط ہے اور اگر یہ تبدیلی نہیں آئی تو ان کا مستقبل بہت روشن ہے اور وہ آگے چلیں گے لیکن اگر مسلم لیگ ن نے ایسے ہی چلنا ہے جس سے پاکستان تباہی کی طرف جائے تو اس ملک کی بد قسمتی ہے۔
 
Top