• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کوئی چیز ایسی رہی ہی نہیں جو ...میں نے بیان نہ کی ہو

شمولیت
مارچ 05، 2015
پیغامات
6
ری ایکشن اسکور
1
پوائنٹ
9
اسلام علیکم و رحمته اللہ و برکاته!
برادران اسلام میں نے کسی عالم سے ایک حدیث کا مفہوم ایسے سنا تها کہ نبی صل اللہ علیہ وسلم نےتکمیل دین کی آیت کے نزول کے بعد وضاحت کرتے ہوے فرمایا " کوئ چیز ایسی رہی ہی نہیں جو جنت کے قریب کر دے یا دوزخ سے دور کر اور میں نے بیان نہ کی ہو"
حدیث کی صحت اور اس موضوع کے تناظر میں اسکی اہمیت اور اثر کے بارے رہنمائ درکار ہے اہل علم بهائ رہنمائ فرما دیں

جزاکم اللہ خیرا
دعاگو!
 
اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,567
پوائنٹ
791
اسلام علیکم و رحمته اللہ و برکاته!
برادران اسلام میں نے کسی عالم سے ایک حدیث کا مفہوم ایسے سنا تها کہ نبی صل اللہ علیہ وسلم نےتکمیل دین کی آیت کے نزول کے بعد وضاحت کرتے ہوے فرمایا " کوئ چیز ایسی رہی ہی نہیں جو جنت کے قریب کر دے یا دوزخ سے دور کر اور میں نے بیان نہ کی ہو"
حدیث کی صحت اور اس موضوع کے تناظر میں اسکی اہمیت اور اثر کے بارے رہنمائ درکار ہے اہل علم بهائ رہنمائ فرما دیں

جزاکم اللہ خیرا
دعاگو!
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ ؛
برادرگرامی ـآپ کی مطلوبہ حدیث درج ذیل ہے ؛
(( ما تركت من شيء يقربكم إلى الجنة إلا وقد حدثتكم به، ولا تركت من شيء يبعدكم عن النار إلا وقد حدثتكم به.))
إسناده (صحيح ) انظر كتاب الألباني النصيحة 232 وانظر الصحيحة 1803.
رسول اکرم ﷺ نے فرمایا : میں نے کوئی ایسی چیز جو تمہیں جنت کے قریب کردے تمہیں بتانے سے نہیں چھوڑی ،اور نہ ہی ایسی کوئی چیز بتانی چھوڑی ہے جو جہنم سے دور کرے؛
 
Top