• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کون کہتا ہے کہ انسان کو دوسروں کی فکر نہیں ہے؟؟؟؟

میرب فاطمہ

مشہور رکن
شمولیت
جون 06، 2012
پیغامات
195
ری ایکشن اسکور
218
پوائنٹ
107
کون کہتا ہے کہ انسان کو دوسروں کی فکر نہیں ہے؟؟؟؟
حقیقت تو یہ ہے کہ انسان کو اپنے سے زیادہ دوسرے انسان کی فکر رہتی ہے۔۔۔
مثال کے طور پر انسان خود کتنے بھی گناہ کر لے۔ صغیرہ ،کبیرہ کیسے بھی گناہ کر لے۔۔۔
مگر وہ اتنا دریا دل ہے کہ اپنی آخرت کی فکر کرتا ہی نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن!
اگر کوئی دوسرا انسان زرا سا بھی گناہ یا غلطی کر دے تو اس کو دوسرے کی آخرت کی فکر لگ جاتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہ اسکا کیا بنے گا؟ اسکو اللہ یاد نہیں؟
اسکو اپنی موت یاد نہیں؟
اگلا انسان اپنے گناہ پر نادم ہو کو توبہ کر چکا ہو۔ اللہ بھی اسے معاف کر چکا ہو مگر انسان کو تب بھی اسی کی فکر پڑی رہتی ہے۔۔۔۔
وہ بار بار اسے طعنہ دے دے اسکا وہ گناہ یاد دلاتا رہتا ہے، کیونکہ اسکو اسی کی آخرت کا کھٹکا لگا رہتا ہے کہ وہ کسی طرح اگلے کو یہ باور کروا دے کہ تم تو بہت بڑے گنہگار ہو۔۔۔ پتہ نہیں تمارا انجام کیا ہو گا۔ اللہ سے توبہ کرو۔اس کی یہی کوشش رہتی ہے کہ وہ اپنوں طعنوں سے اگلے انسان کو کسی طرح خالص توبہ کروا کر اللہ کے قریب کر دے۔
خود کی آخرت سنورے نہ سنورے، خود کو توبہ نصیب ہو ناہو، بس اگلے انسان کو خسارہ نہیں ہونا چاہئے۔۔۔
سچ ہے آج کے انسان کو واقعی اپنے سے زیادہ دوسروں کی فکر ہے۔۔۔۔۔
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,553
پوائنٹ
304
جزاک الله -صحیح فرمایا گیا -

اس فعل بد میں ہم سب شامل ہیں - ہمیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے-
 
Top