محمد اجمل خان
رکن
- شمولیت
- اکتوبر 25، 2014
- پیغامات
- 350
- ری ایکشن اسکور
- 30
- پوائنٹ
- 85
کڑوا گهونٹ
دنیا کی ہر قوم کڑوا گهونٹ پیتی ہے
سوائے ہم پاکستانیوں کے ۔
ان کا چائے کڑوا
ان کا قہوہ کڑوا
ان کی کافی کڑوی
اور ایک ہم پاکستانی ہیں جو کڑوا گهونٹ پینا ہی نہیں جانتے ۔
چائے پیئے گے تو دو دو تین تین چمچ شکر ڈال کر اور اگر شکر مفت کا ہو تو چائے کا شیرہ بنانے میں دیر نہیں کرتے ۔
اگر کبهی کافی یا قہوہ پینا پڑ جائے تو شکر تلاش کرتے پهریں گے اور جب تک مل نہ جائے کڑوا گهونٹ نہیں پیئے گیں۔
ہم پاکستانی کڑوا گهونٹ پینے کے عادی نہیں لیکن کڑوا گهونٹ پلانے کے خوب عادی ہیں۔
مجال ہے کہ کوئی کسی پاکستانی کو کڑوی بات بول کر نکل جائے ۔
چاہے عرب کے بدو ہوں یا امریکی کڑوی بات بولے گا تو کڑوی کڑوی جواب سنے گا
چاہے اس کڑوی کڑوی جواب پر جاب جانے کا کڑوا گهونٹ ہی کیوں نہ پینا پڑے ۔