• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا آپ شکرِخداوندی میں اضافہ کا سبب بن سکتے ہیں ؟؟؟

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معزز اراکین محدث فورم

انیمل پلانٹ چینل کوئی محتاج تعارف چینل نہیں ہے ۔۔۔۔ دلچسپی رکھنے والے اس کے پروگرامز کو بہت شوق اور ذوق سے دیکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ اس انیمل پلانٹ چینل کے پروگرامز میں اللہ کی مخلوقات کے بارے میں ہمیں بہت کچھ بتایا اور دکھایا جاتا ہے ۔۔۔۔ ان کی ریسرچ اور ڈسکوریز میں حیرت و استعجاب کی باتیں ہوتی ہیں ۔۔۔ کبھی کبھار تو ہم سراپا محو حیرت ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔ کہ اللہ نے کیسی کیسی مخلوق پیدا کی ہیں ۔۔۔ ہر ایک دوسرے سے منفرد ۔۔۔ ہر ایک کی الگ الگ خصوصیات ۔۔۔
اسی سلسلے میں آج ایک عجیب خیال میرے ذہن میں آیا کہ اللہ کی دوسری دوسری مخلوقات کے بارے میں تو ہمیں بہت زیادہ بتایا اور دکھایا جاتا ہے ۔۔۔ لیکن کیا انسان کے بارے میں بھی اسی طرح کے پروگرامز دکھائے جاتے ہیں ؟؟؟ مجھے تو اس بارے میں علم نہیں ۔۔۔ جو حضرات اس کو باقاعدگی سے دیکھتے ہوں وہی کچھ بتا سکتے ہیں ۔۔۔ خیر ۔۔۔ وہ عجیب خیال یہ ہے کہ انسان کے بارے میں ،اس کی زندگی کے آغاز سے لیکر اس کے اختتام تک کے بارے میں ، دوسری مخلوقات سے اس کا تقابل کرکے یہ دکھایا جائے کہ کیسے انسان کو اللہ نے اعزاز و تکریم سے نوازا ہے ۔۔ تاکہ انسان اللہ کی قدر کرئے اور تاکہ انسان خدا کا شکرگزار بندہ بن کر رہے ۔۔۔۔
کیا آپ اس طرح کا تقابل کر کے ہمارے شکر میں اضافہ کرسکتے ہیں ؟؟؟
تمام بھائی بہنوں سے گزارش ہے کہ وہ ضرور اس میں حصہ لیں ۔۔۔۔ ایک ہی بات کیوں نہ سہی شئیر کریں یا کم از کم کوئی تحریر جو اس عنوان پر ان کی نظر سے گزری ہو وہ شئیر کریں ۔۔۔۔ تاکہ آپ شکرخداوندی میں اضافہ در اضافہ کا سبب بنتے رہیں ۔۔۔ اور عند اللہ ماجور ہوتے رہیں ۔۔۔۔ اللہ آپ سب کو خوش خوش رکھے ۔۔۔ تعاونوا علی البر والتقوی کی توفیق عنایت کرئے آمین ۔۔۔
 

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
اس تھریڈ کا مقصد یہ ہے کہ ہم یہ جانیں کہ اس دنیا میں انسان کی زندگی کس طرح شروع ہوئی تھی ۔۔۔ کن کن مرحلوں سے گزر کر آج کس مرحلہ میں پہنچ چکی ہے ۔۔۔۔ پہلے انسان کو بدن ڈھانکنے کے لئے آج کی طرح کا کپڑا نہیں تھا ۔۔۔ درخت کے پتوں سے وہ ستر چھپاتے تھے ۔۔۔ پہلے پیروں میں پہننے کے لئے آج کی طرح چپل یا شوز نہیں ہوا کرتے تھے ۔۔۔ شاید پہلے کے لوگ ننگے پانوں چلتے تھے ۔۔۔ اسی قسم کی باتیں آپ غور کریں پھر انسان کے علاوہ دوسری مخلوقات کا تقابل کریں کہ کیا انسان کی طرح کوئی دوسری مخلوق تہذیب و تمدن کا یہ سفر طے کررہی ہے یا کی ہے ؟؟؟ نہیں ۔۔۔ تو پھر یہ انسان کے لئے کتنا بڑا اعزاز ہے کہ انسان ساری مخلوقات میں ایک انوکھی مخلوق ہے ۔۔۔۔ کیا انسان کو اپنے خالق کے آگے جھکنا نہیں چاہئے ؟؟؟ کیا انسان کو اللہ کے آگے جذبہ شکر سے سربسجدہ نہیں ہونا چاہئے ؟؟؟ کیا انسان کو اپنے خالق کا احسان مند نہیں ہونا چاہئے؟؟؟ کیا انسان کے زبان و قلم سے شکر خداوندی کے چشمے نہیں پھوٹنا چاہئے ؟؟؟ ۔۔۔۔۔ اگر ہاں ۔۔۔۔ تو پھر شئیر کیجئے آپ بھی کچھ باتیں ۔۔۔۔۔۔ تاکہ اُبلے ہمارے سینوں سے حمد خداوندی کے چشمے ۔۔۔۔۔ آمین

یہ ہے مقصد اس تھریڈ کا ۔۔۔۔

آج ہی سے آپ اپنے آس پاس کی مخلوق خداوندی پر غور کیجئے ۔۔۔۔اور غور کرکے کوئی ایک بات ڈسکور کیجئے اور پھر ہمیں بتائیے کہ ہم اللہ کی کتنی معزز و مکرم مخلوق ہیں ۔۔۔۔ ہمارے خالق نے ہمیں کتنی عظیم مخلوق بناکر پیدا کیا ہے ۔۔۔۔
 

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
مولانا وحیدالدین خاں صاحب الرسالہ جنوری 2010 صفحہ نمبر 14 میں لکھتے ہیں کہ "جہاز اپنی اصل کے اعتبار سے صرف مادہ(matter) ہے، لیکن یہ مادہ انسان کے لئے متحرک ہوگیا ہے ۔ انسانی تاریخ کے ابتدائی زمانے میں حیوان متحرک ہوکر سواری کا کام دیتے تھے۔ اب مادہ متحرک ہوکر زیادہ بہتر طور انسان کے لئے سواری کا کام کر رہا ہے ۔ یہ واقعہ اتنا عجیب ہے کہ انسان اگر اس کو حقیقی طور پر محسوس کرئے تو وہ چاہےگا کہ میں ساری عمر خدا کے آگے سجدہ شکر میں پڑا رہوں "
 

ابو عکاشہ

مشہور رکن
شمولیت
ستمبر 30، 2011
پیغامات
412
ری ایکشن اسکور
1,491
پوائنٹ
150
انسانی تاریخ کے ابتدائی زمانے میں حیوان متحرک ہوکر سواری کا کام دیتے تھے۔ اب مادہ متحرک ہوکر زیادہ بہتر طور انسان کے لئے سواری کا کام کر رہا ہے ۔
اللہ مالک الملک نے فرمایا ہے :

وَالْخَيْلَ وَالْبِغَالَ وَالْحَمِيرَ لِتَرْكَبُوهَا وَزِينَةً وَيَخْلُقُ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿النحل: ٨﴾


گھوڑوں کو، خچروں کو، گدھوں کو اس نے پیدا کیا کہ تم ان کی سواری لو اور وه باعﺚ زینت بھی ہیں۔ اور بھی وه ایسی بہت چیزیں پیدا کرتا ہے جن کا تمہیں علم بھی نہیں (8)
 

marhaba

رکن
شمولیت
اکتوبر 24، 2011
پیغامات
99
ری ایکشن اسکور
274
پوائنٹ
68
اللہ نے انسان کو جو سب سے بڑی چیز دی ہے وہ عقل ۔۔۔۔
اللہ کی دوسری مخلوقات کو بھی عقل ہے مگر انسان جیسی نہیں ۔۔۔۔ شیر اتنا زبردست اور طاقتور ہے کہ اس کی دھاڑ ہی ہمیں ہِلا دینے کے لئے کافی ہے ۔۔۔ مگر انسان اپنی عقل کی وجہ سے بہادر سے بہادر مخلوق کو بھی زِیر کرلیتا ہے ۔۔۔ دوسروں کو اپنے قابو میں کرنے کے لئے نِت نئے طریقہ ایجاد کرتا ہے ۔۔۔ شیر کے پاس بھی عقل ہوتی ہے مگر وہ ہماری ایجاد کا مقابلہ نہیں کرسکتا ۔۔۔ وہ ایسی کوئی چیز ایجاد نہیں کرسکتا کہ جس کی وجہ سے وہ ہمارے کوششوں کو ناکام بنادئے یا وہ ہمارے قابو میں نہ آسکے ۔۔۔ کیا یہ اللہ کی طرف سے انسان کے لئے ایک اعزاز اور انعام نہیں ؟؟؟ کیا اس کو سوچ کر ہمیں خدا کے شکر میں نہیں جینا چاہئے ۔۔۔۔ سچی بات تو یہ ہے کہ دنیا کا کوئی مسئلہ ہمارے شکر کو بَھنگ نہیں کرنا چاہئے ۔۔۔ یعنی اتنا زیادہ ہمیں شکرخداوندی کے جذبات میں غرق رہنا چاہئے ۔۔۔۔
شکرخداوندی کے اتنا زیادی آئٹم ہیں کہ جس کی ہم گنتی نہیں کرسکتے ۔۔۔۔ انسان اگر صرف سوچنے کی ہمت کرئے تو بے شک اس کا احساس یہ کہنے پر مجبور ہوگا کہ ۔۔۔ وَآتَاكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ ۚ وَإِن تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللَّـهِ لَا تُحْصُوهَا ۗ إِنَّ الْإِنسَانَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ‌ ﴿٣٤﴾(سورة ابراهيم﴾
ترجمہ : اسی نے تمہیں تمہاری منہ مانگی کل چیزوں میں سے دے رکھا ہے۔ اگر تم اللہ کے احسان گننا چاہو تو انہیں پورے گن بھی نہیں سکتے۔ یقیناً انسان بڑا ہی بے انصاف اور ناشکرا ہے (محمد جوناگڑھی)
اللہ ہم سب کو خدا کے سچے شکر میں جینے کی توفیق دئے ۔۔۔ آمین
شکوئے شکایت کی نفسیات سے اتنا دور رکھے جتنی دوری مشرق اور مغرب کے مابین ہے ۔۔۔ آمین
 
Top