• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا استحاضہ والی عورت کے احکامات حائضہ عورت کی طرح ہیں؟

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
791
ری ایکشن اسکور
26
پوائنٹ
69
وہ عورت جس کو استحاضہ کا خون آتا اس کے احکامات حائضہ عورت کی طرح نہیں ہیں:

جس عورت کو استحاضہ کاخون آرہا ہواس کا حکم پاک عورت کی طرح ہے یعنی اس پر وہ کوئی کام حرام نہیں ہے جو حیض والی عورت پر حرام ہے۔

استحاضہ والی عورت روزہ بھی رکھے گی، نماز بھی پڑھے گی، قرآن کی تلاوت بھی کرے گی، قرآن کو پکڑ بھی سکتی ہے سجدہ تلاوت اور سجدہ شکر وغیرہ کر سکتی ہے۔

استحاضہ والی عورت کے لیے افضل اور بہتر یہ ہے کہ وہ ہر نماز کے لیے وضو یا غسل کرے۔

استحاضہ والی عورت سے اس کا خاوند ہمبستری بکر سکتاہے۔

استحاضہ والی عورت مسجد میں اعتکاف کر سکتی ہے۔
 
Top