• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا اسلام میں ایسے مذاق کی اجازت ہیں ؟ ویڈیو ضرور دیکھیں !!!

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
میری رائے میں اسلام میں اس طرح کا مذاق کی اجازت نہیں ہے کیونکہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے ،
لقد خلقنا الانسان فی احسن تقویم
اور ایسے مذاق میں اللہ تعالی کی بنائی ہوئی تخلیق کو محظوظ ہونے کے لیے بگاڑا جاتا ہے،اس کے علاوہ مسلمانوں کو ہراساں کرنے کی اجازت دین اسلام میں نہیں۔
جبکہ میڈیکل کے حوالے سے یہ بات درست تسلیم کی جاتی ہے کہ اچانک شاک یا خوف کی شدت صحت کے لیے مفید نہیں ہوتی۔واللہ اعلم بالصواب
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
کیا اسلام میں ایسے مذاق کی اجازت ہیں ؟ ویڈیو ضرور دیکھیں !!!
ایسے مذاق کی اجازت بھی نہیں اور رائے جاننے کے بہانے سے ایسی ویڈیوز لگانا بھی درست نہیں۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,799
پوائنٹ
1,069
اسلام ميں مزاحيہ كلام اور لطيفے بيان كرنے كا حكم


ہمارے دين اسلام ميں مزاحيہ كلام كرنے اور لطيفے بيان كرنے كا حكم كيا ہے، اور آيا يہ لہو الحديث ميں شامل ہوتى ہے يا نہيں، يہ علم ميں رہے كہ دين كے ساتھ مذاق نہيں، اس كے متعلق فتوى ديں كر عند اللہ ماجور ہوں ؟

الحمد للہ:

مزاحيہ كلام اور لطيفہ اگر حق اور صدق كے ساتھ ہو تو اس ميں كوئى حرج نہيں، اور خاص يہ كثرت سے نہ ہو، نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم بھى مزاح كرتے اور حق كے علاوہ كچھ نہ كہتے، ليكن اس ميں جھوٹ بولنا جائز نہيں، كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" اس شخص كے ليے تباہى ہے جو كلام كرتے وقت لوگوں كو ہنسانے كے ليے جھوٹ بولتا ہے، اس كے ليے ہلاكت و تباہى ہے، پھر اسكے ليے ہلاكت و تباہى ہے "

اسے ابو داود، نسائى، اور ترمذى نے جيد سند كے ساتھ روايت كيا ہے، اور اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.

ديكھيں: مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ للشيخ ابن باز ( 6 / 391 ).
 

اخت ولید

سینئر رکن
شمولیت
اگست 26، 2013
پیغامات
1,792
ری ایکشن اسکور
1,297
پوائنٹ
326
السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
اسلام میں ایسے مذاق کی گنجائش ہو نہ ہو۔ ۔ یہ بات بہرحال متفقہ ہے کہ موسیقی اور نا محارم کو دیکھنے کی گنجائش نہیں!!!
برائے مہربانی ایسی ویڈیوز،آڈیوز اور تصاویر سے بچیں۔ ۔ ہم خود تو میوٹ کر کے دیکھتے،آنکھیں آڑی ترچھی کر کے دیکھ لیتے ہیں مگر ہماری اپ لوڈ شدہ چیزوں پر نجانے کتنے یہ کام نہیں کرتے اور ہم انجانے میں گناہ کما لیتے ہیں ۔ ۔ استغفراللہ من کل ذنبی و اتوب الیہ
 
Top