کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
کیا آپ جانتے ہیں یہ بریف کیس ہر وقت امریکی صدر کے ساتھ کیوں رہتا ہے؟ انتہائی پریشان کن حقیقت جانئے
روزنامہ پاکستان، 26 جنوری 2016 اس بریف کیس کو نیوکلیئر فٹ بال کا نام بھی دیا جاتا ہے جو کہ ہر وقت امریکی صدر کے ساتھ ہوتا ہے۔ امریکی صدر دنیا میں کہیں بھی سفر کرے، یہ بریف کیس اس کے ساتھ ہوتا ہے اور اس کے ذریعے وہ وائیٹ ہاﺅس میں موجود situation روم سے کونیکٹ ہو کر کسی بھی ملک پر نیوکلیئر حملہ کرسکتا ہے۔ اس بریف کیس کو صدر کے ساتھ موجود پانچ میں سے کوئی ایک ملٹری کے سئینر اہلکار نے اٹھا رکھا ہوتا ہے۔ اگر امریکی صدر اپنے گھر ہو تو اس بریف کیس کو وائیٹ ہاﺅس میں خفیہ مقام پر رکھا جاتا ہے۔
وائیٹ ہاﺅس ملٹری آفس کے سابق ڈائریکٹر بِل گیولی کا کہنا ہے کہ اس بریف کیس میں 75 صفحات پر مشتمل ایک کتابچہ ہوتا ہے جس میں نیوکلیئر حملے کی صورت میں جواب دینے کی تفصیلات درج ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بریف کیس میں ایک ’بلیک بُک‘ ہوتی ہے جس میں امریکی صدر کے لئے محفوظ مقامات کا بتایا گیا ہوتا ہے، ایک دس صفحات کا کتابچہ جس میں ایمرجنسی براڈ کاسٹ سسٹم کو چلانے کا طریقہ اور ایک انڈیکس کارڈ ہوتا ہے جس میں کچھ خفیہ کوڈز ہوتے ہیں۔
کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بریف کیس میں سے کبھی ایک انٹینا نکلتا بھی دکھائی دیتا ہے جو اس جانب اشارہ ہے کہ اس کی کسی مقام کے ساتھ کمیونیکیشن جاری ہے۔ امریکی ایئر فورس کے میجر رابرٹ پیٹرسن جو اس بریف کیس کی حفاظت کر چکے ہیں کا کہنا ہے کہ وہ اسے متعدد بار کھول کر چیک کرتا تھا تاکہ اس کے ذہن میں یہ بات موجود رہے کہ امریکی صدر کن ممکنات پر غور کر سکتا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایک بار جب صدر بل کلنٹن وائیٹ ہاﺅس میں جاگنگ کر رہے تھے تو بھی ایک ملٹری کا بندہ اس بریف کیس کو اٹھا کر اس کے ساتھ بھاگ رہا تھا۔
یہ بریف کیس دنیا نے پہلی بار صدر کینیڈی کے دور میں 1962ء میں دیکھا گیا جب امریکہ کا کیوبا کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا۔