کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
کیا آپ کو معلوم ہے دنیا کا سب سے طویل ترین دریا کونسا ہے؟
30 جون 2015 قاہرہ (نیوز ڈیسک) دنیا میں بہت بڑے اور اہم دریا پائے جاتے ہیں لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کا سب سے طویل ترین دریا کون سا ہے؟
تو اس بات کا جواب دریائے نیل ہے جو کہ براعظم افریقہ کے ملک مصر میں پایا جاتا ہے۔ اس کی لمبائی 6,853 کلومیٹر ہے۔ نیل کا لفظ ایک یونانی لفظ Nelios سے نکلا ہے جس کے معنیٰ دریا کے ہیں۔
اس دریا کی ایک خاص بات بھی ہے جو کہ اسے دنیا بھر کے دریاﺅں سے ممتاز کرتی ہے۔
دنیا بھر میں جتنے بھی دریا پائے جاتے ہیں وہ شمال سے جنوب کی طرف بہتے ہیں لیکن دریائے نیل دنیا کا وہ واحد دریا ہے جو جنوب سے شمال کی طرف بہتا ہے۔
یہ دریا یوگنڈا سے شروع ہوتا ہے اور شمال کی طرف بہتا ہوا بحیرہ روم میں جا گرتا ہے۔
یہ دنیا کا واحد دریا ہے جو 11 ممالک میں سے ہو کر گزرتا ہے، ان ممالک میں تنزانیہ، یوگنڈا، روانڈا، برونڈی، کونگو کینشاسا، کینیا، ایتھوپیا، ایری ٹیریا، جنوبی سوڈان، سوڈان اور مصر شامل ہیں۔
اس دریا کے کنارے دنیا کے کئی شہر آباد ہیں جن میں قاہرہ سب سے مقبول ہے۔ اس کے علاوہ خرطوم، اساوان، لکسور، گونڈوکورا اور الیگزینڈریا شامل ہیں۔
اس دریا پر روزیریز، سینار اور اساوانڈیمز بنائے گئے ہیں۔ دریائے نیل کے کناروں پر مگرمچھ بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں جبکہ عقاب بھی پانیوں سے مچھلیاں نکال کر شکار کرتے نظر آتے ہیں۔
اس دریا کا ذکر قرآن پاک میں بھی کیا گیا ہے۔ دنیا کی مشہور مصری تہذیب بھی اسی دریا کے کنارے آباد رہی۔
ح