کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
کیا آپ کو معلوم ہے کہ انٹرنیٹ کس نے ایجاد کیا؟ کہانی جان کر آپ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے
20 فروری 2015
نیویارک (نیوزڈیسک) آپ روزانہ انٹر نیٹ کا آزادنہ استعمال کرتے ہیں، کبھی کسی سے بات کرتے ہیں تو کبھی کسی کی تصویر لائیک کرتے ہیں لیکن کیا کبھی آپ نے سوچا کہ انٹرنیٹ موجودہ شکل میں کیسے ہم تک پہنچا ہے اور وہ کون سا شخص تھا جس نے انٹرنیٹ ایجاد کیا۔
تو اس کا جواب بہت سادہ ہے کہ انٹرنیٹ کسی فرد واحد کی ایجاد نہیں بلکہ اس میں ہر سائنسدان نے اپنی قابلیت کے حوالے سے حصہ ڈال کر دنیا کو ایک ’گلوبل ویلج‘ بنا دیا ہے۔
آئیے آپ کو انٹرنیٹ بنانے والے افراد اور اداروں کے بارے میں بتاتے ہیں۔ یہ بات تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ روس اور امریکہ کے درمیان ایک سرد جنگ کا آغاز 1950ء کی دہائی سے ہوچکا تھا اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لئے ٹیکنالوجی اور جنگی میدان میں مقابلہ جاری تھا۔
4 اکتوبر 1957ء کو روس نے خلا میں پہلا راکٹ ’سپیٹنک I‘ بھیج دیا اور اس موقع پر امریکہ کو بہت ہزیمت محسوس ہوئی اور امریکی حکومت نے Advanced Research Project Agency نامی ادارے کی بنیاد رکھی جس کا مقصد نہ صرف دیگر ممالک کی ٹیکنالوجی پیشرفت پر نظر رکھنا تھا بلکہ امریکہ کو بھی ٹیکنالوجی میں آگے لے کر جانا تھا۔ لیکن اس مقصد کے لئے ضروری تھا کہ ادارے اور یونیورسٹیاں آپس میں کونیکٹ ہو سکیں۔
J. C. R. Licklider نامی شخص نے مختلف کمپیوٹرز کو آپس میں جوڑنے کا نظریہ پیش کیاجس میں تین تعلیمی اداروں یعنی
Santa Monica, the University of California, Berkeley اور MIT کو آپس میں جوڑا گیا۔ لیکن اس نیٹ ورک میں یہ مسئلہ درپیش تھا کہ جب دو ادارے آپس میں بات کرتے تو تیسرے سے بات کرنے کے لئے دونوں کو آپس میں رابطہ ختم کر کے پھر تیسرے سسٹم سے کونیکٹ ہونا پڑتا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈیٹا ٹرانسفر کے دوران اگر رابطہ منقطع ہو جاتا تو پھر تمام عمل نئے سرے سے کیا جاتا لہذا اس بات کا حل یہ نکالا گیا کہ ڈیٹا کی ٹرانسفرپیکٹ کی صورت میں کی جائے۔
امریکی ادارے ARPANET نے ان تمام نظریات کو لے کر 1969ء میں چار اداروں یعنی University of California, Santa Barbra اور Los Angeles, سٹینفورڈ یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف یوٹا کو آپس میں جوڑا۔ سائنسدانوں نے ٹیلی فون کاس استعمال کرتے ہوئے ایک دوسرے سے بات کی اور ساتھ ساتھ جو لفظ ٹائپ کرتے وہ فون پر کنفرم کرتے کہ آیا وہ لفظ دوسروں کو نظر آ رہا ہے لیکن صرف تین الفاظ ٹائپ کرنے کے بعد یہ نیٹ ورک بیٹھ گیا۔ اس نیٹ ورک پر کام جاری رہا اور 1972ء تک ARPANET سے منسلک کمپیوٹرز کی تعداد 23 ہو چکی تھی اور ساتھ ہی ای میل کا نظریہ بھی سامنے آ چکا تھا جس میں @ کا سائن شامل کرلیا گیا تھا۔ڈیٹا ٹرانسفر کے لئے پروٹوکولز کا استعمال کیا جاتا ہے اور انٹرنیٹ پر سب سے مشہور پروٹوکول TCP/IP ہیں جن کے استعمال سے مختلف طرح کے کمپیوٹر آپس میں ڈیٹا منتقل کرتے ہیں۔ Vint Cerf اور Bob Kahn کو بابائے انٹرنیٹ بھی کہا جاتا ہے نے کمپیوٹرز کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر کا مسئلہ TCP/IP کی ایجاد اور اسے بہتر بنا کر حل کیا۔ پھر وہ دن بھی آیا جب 1 جنوری 1983ء کو TCP/IP کو ARPANET کے ڈیٹا ٹرانسفر پروٹوکول بنا دیا گیا۔
1983ء ہی میں Paul Mockapetris نے ڈومین کا مسئلہ حل کرتے ہوئے DNS کا نظریہ متعارف کروایا یعنی کسی ویب سائیٹ کو IP ایڈریس سے یاد رکھنے کی بجائے اسے کوئی باقاعدہ نام دے دیا جائے۔
پھر1989ء میں ایک یورپی سائنسدان Tim Berners-Lee نے www کا نظریہ پیش کیا اور پھر 1993ء میں Marc Andreessen نے انٹرنیٹ کی تاریخ کا پہلا براﺅزر Mosiac کے نام سے بنایا۔
آپ کو یہ بات بھی بہت دلچسپ معلوم ہو گی کہ Symbolics.com نامی ویب سائیٹ وہ پہلی سائیٹ ہے جسے 15 مارچ 1985ء کو رجسٹر کروایا گیا۔
ح