کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
کیا آپ کو گاڑی کے ٹائروں پر ان حروف کا مطلب معلوم ہے؟
29 جون 2015 آئندہ جب بھی آپ ٹائر خریدیں تو اس کے اوپر درج ہندسوں اور حروف کو ضرور دیکھیں۔ ان سے کیا معلومات حاصل ہوتی ہیں، آئیے دیکھتے ہیں۔
عموماً آپ ٹائر کے اوپر اس طرح کے نمبر درج دیکھیں گے:
195 65 R 15 91 H ان کی تفصیل کچھ یوں ہے۔
195 : اس کا مطلب ہے کہ ٹائر کی چوڑائی 195 ملی میٹر ہے۔
65 : یہ چوڑائی اور اونچائی کے تناسب کو ظاہر کرنے والا نمبر ہے، یعنی اونچائی چوڑائی کا 65 فیصد ہے۔
R : اس کا مطلب ریڈئیل (Radial) ہے۔
15 : یہ وہیل کا قطر ہے، یعنی جو ٹائر آپ دیکھ رہے ہیں وہ 15 انچ قطر کے وہیل پر فٹ ہو گا۔
91 : یہ نمبر لوڈانڈیکس کہلاتا ہے، لوڈ انڈیکس 91 کا مطلب ہے کہ یہ ٹائر 615 کلوگرام تک وزن اٹھا سکتا ہے۔
H : یہ حرف رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔ جتنا بڑا حرف ہو گا ٹائر اتنی زیادہ رفتار برداشت کر سکتا ہے۔ حرف H والے ٹائر کیلئے 210 کلومیٹر فی گھنٹے تک کی رفتار محفوظ رفتار ہے۔
ح