کنعان
فعال رکن
- شمولیت
- جون 29، 2011
- پیغامات
- 3,564
- ری ایکشن اسکور
- 4,425
- پوائنٹ
- 521
کیا ایسی جاب جائز ہے ؟
لنک
میرا سوال یہ ہے کہ ، کیا یہ جاب جائز ہے ؟ ایک آن لائن جاب ہے جس میں ویب سائٹس سے بگز دیکھنا ہوتا ہے ، ان ویب سائٹس میں تقریباً ہر طرح کی ہوتی ہیں ، یعنی ان میں کسی میں برائی بھی پائی جاتی ہے اور بہت سی صحیح بھی ہوتی ہیں ۔ ہر ویب سائٹ کا الگ پراجیکٹ ہوتا ہے۔ کیا ایسی ویب سائٹ (درج زیل) پر کام کرنا جائز ہے؟
https://www.bugfinders.com/login/
السلام علیکممحترم بھائی @کنعان صاحب سے وضاحت کی درخواست ہے ؛
محترم اسحاق بھائی کا مشکور ہوں جو انہوں نے مجھے یار رکھا، جس سیکشن میں سوال کیا گیا ہے وہاں مشائخ کرام کی رسائی ہے میری وہاں رسائی نہیں اس لئے الگ سے جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں، جواب میں تاخیر پر معذرت کیونکہ میں ملک سے باہر ہوں، IlmLight اگر اس پر تھوڑی معلومات بھی فراہم کر دیتے تو اسحاق بھائی بھی اس کا جواب عنایت فرما دیتے۔ مختصر اور عام طریقہ سے سمجھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
بگز فائنڈر: کچھ کمپنیاں جو آئی ٹی ماہریں رکھنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتیں تو وہ آنلائن پر آئی ٹی ماہرین جنہوں نے اپنی ویب سائٹس بنائی ہوتی ہیں ان سے رابطہ میں رہتی ہیں جو ان کی ویب سائٹ پر نگرانی کرتی ہیں اور کسی بھی بگز اٹیک پر وہ اسے ریمور کرتی رہتی ہیں۔
طریقہ یہ ہوتا ہے کہ کنٹریکٹ ملنے پر ایک فائل بھیجنے سے کمپنی اس کو اپروو کرتی ہے جس سے وہ آئی ٹی ماہر کے کمپیوٹر سے کنکٹ ہو جاتی ہے اب آئی ٹی ماہر ان کا ریموٹ کنٹرول ہو جاتا ہے۔
اگر تو کنٹریکٹ پر بگز کے حساب سے قیمت تہہ کی جاتی ہے تو جتنے بھی بگز ریموو ہونگے اس پر کمپنی کو رپورٹ کرنے پر آنلائن پیمنٹ آئی ٹی کمپنی کو ارسال کی جاتی ہے اور دوسرا کنٹریکٹ مہینہ وار تنخواہ ہے اس پر جتنے بھی بگز ریموو ہونگے وہ تنخواہ کی صورت میں پیمنٹ ادا کی جائے گی۔
IlmLight اگر اپنے دئے گئے لنک پر جاب کرتے ہیں تو یہ کمپنی انہیں ایک یا اس سے زیادہ کمپنیوں کے ساتھ کنکٹ کرے گی، IlmLight کو یہ کمپنی ماہانی تنخواہ دے گی اور یہ ان کمپنیوں کی نگرانی کرے گا جن کے دئے گئے لنک کے ساتھ کنٹریکٹس ہونگے۔ اگر تو IlmLight کی نگرانی میں ہونے والی کمپنیوں سے یہ بگز ریموو کرتا ہے تو یہ جاب اس کے لئے جائز ہے
اور
اگر دئے گئے لنک والی کمپنی اس کی نگرانی ہو چلنے والی کمپنیوں سے بگز ریموو کرائے اور اس کے کنٹریکٹ پر دوسری کمپنیوں میں IlmLight سے بگز ڈلوائے تو یہ نوکری جائز نہیں،
مزید
دئے گئے لنک والی کمپنی دو گروپ بنائے ایک گروپ بگز ڈالے اور دوسرا گروپ بگز ریموو کرے جس کا IlmLight کو علم نہیں کیونکہ وہ بگز ریموو کر رہا ہے تو اس صورت میں جواب محترم اسحاق بھائی اگر دیں تو بہتر ہو گا۔
خیال رہے آن لائن کنٹریکٹ پر جب تک بگز نہیں ڈالے جائیں گے تو ریموو کیسے ہونگے اوریجنل بگز اٹیک کی تعداد اتنی نہیں ہوتی مگر ہوتی ضرور ہے۔
والسلام