• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا سرد موسم میں سٹارٹ کرنے کے بعد گاڑی گرم کرنا ضروری ہوتا ہے؟

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
کیا سرد موسم میں سٹارٹ کرنے کے بعد گاڑی گرم کرنا ضروری ہوتا ہے؟ ماہرین نے حقیقت بتا دی
روزنامہ پاکستان، 04 جنوری 2016

نیو یارک (نیوز ڈیسک) یہ عام مشاہدے کی بات ہے کہ شدید سردی کے موسم میں کار یا موٹر سائیکل کو چلانے سے پہلے اس کا انجن کچھ دیر کیلئے چلتا چھوڑ دیا جاتا ہے تاکہ یہ مناسب طور پر گرم ہو جائے۔

شدید سرد علاقوں میں اکثر احباب تو گاڑیوں کو چلانے سے پہلے تقریباً نصف گھنٹہ پہلے ان کا انجن سٹارٹ کر دیتے ہیں۔

کیا آپ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ عمل ضروری ہے اور اس کا کچھ فائدہ بھی ہے؟

اگر ایسا ہے تو یہ جاننا آپ کیلئے بہت مفید ہو گا کہ یہ عمل مکمل طور پر بے فائدہ ہے اور اس کی قطعاً کوئی ضرورت نہ ہے بلکہ یہ محض آلودگی پھیلانے اور ایندھن کے اخراجات بڑھانے کا ذریعہ ہے۔

دراصل یہ غلط فہمی پرانے دور کی گاڑیوں کی وجہ سے پھیلی کہ جن میں کاربوریٹر شدید سردی میں انجن میں ہوا اور ایندھن کا مطلوبہ آمیزہ نہیں بنا سکتا تھا اور کم درجہ حرارت کی وجہ سے ان گاڑیوں کے انجن کی کارکردگی نمایاں طور پر متاثر ہو جاتی تھی۔

جدید گاڑیوں میں الیکٹرانک فیول انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے جو درجہ حرات کے مطابق مطلوبہ آمیزہ بناتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گاڑی کو گرم کرنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔

آٹو موبیل ماہرین کا کہنا ہے کہ محض 30 سیکنڈ کیلئے انجن کو چلائے رکھنا کافی ہے اور بہتر یہ ہے کہ ایک دفعہ انجن کو سٹارٹ کر کے آف کیا جائے اور پھر دوبارہ سٹارٹ کر لیا جائے۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,397
پوائنٹ
891
متن سے اتفاق ہو نہ ہو۔ روزنامہ پاکستان کی خبروں کا تو ویسے ہی مکمل بائیکاٹ کرنا چاہئے۔ زرد صحافت کے نام پر بھی بہت بڑا دھبا ہیں۔
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,425
پوائنٹ
521
السلام علیکم

خبر بالکل درست ھے "جدید گاڑیوں میں الیکٹرانک فیول انجکشن کا استعمال کیا جاتا ہے جو درجہ حرات کے مطابق مطلوبہ آمیزہ بناتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ گاڑی کو گرم کرنے کی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔" آپ اپنی گاڑی کو چیک کریں طریقہ میں بتا دیتا ہوں۔

کار کو جب سٹار کریں تو اس کا "آر پی ایم" میٹر دیکھیں اس وقت وہ کیا ریڈنگ دے رہا ھے، آر پی ایم! سوئی نمبر 1 سے آگے ھے، اور کار کے انجن کی آواز بھی زیادہ سنائی دے رہی ھے، پھر کچھ دیر بعد جیسے 1 منٹ سے 3 منٹ بعد آر پی ایم چیک کریں سوئی 6۔، 7۔ تک آ گئی ھے اور انجن کی آواز خاموش سی ہوئی ھے تو، اس کار میں الیکٹرانک فیول انجکشن سسٹم نسب ھے۔ کار کو مزید گرم کرنے کی ضرورت نہیں یہ چلنے کے لئے تیار ھے۔ اگر عادت پڑی ہوئی ھے یا دل نہیں مانتا اور تسلی نہیں تو پھر جتنا چاہے گرم کرتے رہے اس سے آلودگی پھیلے گی اور ایندھن کا خرچہ بڑھے گا۔ یا اگر ایسا نہیں یعنی آر پی ایم پر کوئی اثر نہیں سٹارٹ ہونے کے وقت اور بعد میں بھی ایک جیسے ہی ہیں تو پھر اپنا فارمولہ استعمال میں لا کر گرم کریں۔ سمائل!

ایک کار کے اندر کتنی بریکیں ہوتی ہیں کوئی بتا سکتا ھے؟ تاکہ کل کو ایک اس جیسی خبر آ گئی تو پھر آپ اس پر بھی یہ کہہ سکتے ہیں درست نہیں تو آپ کوشش کریں پھر میں ایسی خبر نشر ہونے پر آپ کو بتا سکتا ہوں۔ سمائل

واسلام
 
Top