• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا عامی (یعنی مقلد) قرآن حدیث سے براہ راست رجوع یا کسی مسئلے کا استنباط کرسکتا ہے؟

شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
اس بارے ڈھیر سارے اقوال چاہییں ، کہ مقلد قرآن حدیث سے نہ تو براہ راست رجوع کرسکتا ہے ، نہ ہی قرآن حدیث سے کسی مسئلے کو نکال سکتا ہے۔
شکریہ
لیکن یہ اقوال متقدمین حنفیہ سے چاہییں۔ کیونکہ اگر آج کل کے مقلدین علماء کے اقوال دکھائے جاتے ہیں۔ تو یہ تسلیم نہیں کرتے۔ بلکہ تاویل کرتے ہیں۔۔۔
 

ابن داود

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
نومبر 08، 2011
پیغامات
3,416
ری ایکشن اسکور
2,733
پوائنٹ
556
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
عنوان درست نہیں!
عامی (یعنی مقلد) کا معنی یہ بنتا ہے کہ ہر عامی مقلد ہے!
جبکہ ایسا نہیں!
اہل الحدیث میں بھی عامی نہیں ہوتے، اور وہ مقلد بھی نہیں!
 
شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
جی مجھے اس کا احساس تھا۔ لیکن سوال کی نوعیت سے ظاہر ھے۔ کہ ایسا مخالفین کے مؤقف کی بناء پر لکھا تھا۔۔۔
میں جانتی ہوں ، کہ حقیقت میں حنفیہ کے عامی بھی مقلد نہیں۔ (اصل مقلد علماءِ حنفیہ ہی ہیں)
کیونکہ (عامی) جب بھی علماء سے سوال کرتے ہیں۔ تو آئمہ کا دین جاننے کا نہیں کہتے۔ بلکہ یہی مطالبہ کرتے ہیں۔ کہ ہمیں قرآن حدیث سے جواب دیں۔
عامی کو تو زور زبردستی سے ان لوگوں نے مقلد باور کروایا ھوا ہے۔ جبکہ اصل مقلد تو یہ علماء خود ہیں۔۔۔ (اور بقول حنفیہ ، تقلید جاہل ہی کے لیئے ہے)
 
شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
اچھا آپ پلیز حنفیہ کے متقدمین سے ڈھیر سارے اقوال بحوالہ نقل کردیں۔ کہ عامی قرآن و حدیث سے کوئی مسئلہ نہیں نکال سکتا۔ بلکہ عامی پر مجتھد کی تقلید واجب ہے۔
 
شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
ہم خود بھی حنفی ہی تھے۔ اور پہلے بھی عامی تھے، اور آج بھی عامی ہیں۔۔۔ لیکن ہم نے نہ تو پہلے کبھی کسی امتی کی بنا دلیل بات کو حجت جانا نہ ہی اب حجت جانتے ہیں۔۔۔
تو عامی تو مقلد ہے ہی نہیں۔۔۔
عامی کا مفتی یا عالم سے رجوع نص سے ثابت ہے۔ اور عالم مفتی سے پوچھنا یا سیکھنا، کسی بھی لغت کی کتاب میں تقلید نہیں کہلاتا۔ بلکہ اس کے برعکس یہ بات صراحت کے ساتھ حنفیہ کی اصولوں کی کتابوں میں موجود ہے۔
کہ
التقلید:
فا الرجوع الی النبی علیہ الصلاٰة والسلام او الی الجماع لیس منه و کذا العامی الی المفتی والقاضی الی العدول لا یجاب النص ذلک علیھما
 
شمولیت
جون 06، 2017
پیغامات
240
ری ایکشن اسکور
27
پوائنٹ
40
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اور عنوان میں ترمیم کروادیں۔۔۔۔ (عامی ہرگز مقلد نہیں ہوتا)
عنوان صرف مقلدین کے اصول کے مطابق مرتب کیا ہے
 
Top