• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

کیا غسل کعبہ اور غلاف کعبہ بدعت نہیں؟

شمولیت
ستمبر 05، 2014
پیغامات
161
ری ایکشن اسکور
59
پوائنٹ
75
کعبہ کو غسل دینا ، اور غلاف چڑھانا کس کی سنت ہے؟ کیا ایسا کرنا بدعت ہے؟ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کو غسل دیا اور کعبہ پر غلاف چڑھایا؟ کیا صحابہ ، تابعین سے ایسا کرنا ثابت ہے؟ اگر ثابت نہیں تو پھر یہ بدعت کیوں نہیں؟؟
اس کو ہر سال کی ۱۰ ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا ہے تو اس کیلئے ۱۰ ذوالحج کا دن مقرر کرنا بدعت کے زمرے میں نہیں آتا؟؟
اگر کوئی اس کو دین یا ثواب سمجھ کر نہیں کرتا تو کیا سمجھ کر کرتا ہے گناہ ،مکروہ ، مستحب، سنت، واجب (فرض) دلیل سے جواب عنایت کریں .
اہل قبور سے جب قبر پر چادر چڑھانے اور قبروں کو غسل دینے کی دلیل دریافت کی جاتی ہے تو وہ الزامی طور پر ہمیں یہ جواب دیتے ہیں کہ تم کعبہ کو غسل اور غلاف کیوں چڑھاتے ہیں جو آپ کا جواب ہو گا وہی ہمارا ہو گا ۔ غالباً حنیف قریشی بھی ایک تقریر میں اس طرح کی بات کر رہا تھا جو اب مجھے مل نہیں رہی۔ تمام اہل علم حضرات سے گزارش ہے کہ وہ اس مسئلے میں میری تھوڑی سے راہنمائی کریں۔
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,771
ری ایکشن اسکور
8,496
پوائنٹ
964
اس کو ہر سال کی ۱۰ ذوالحج کو تبدیل کیا جاتا ہے تو اس کیلئے ۱۰ ذوالحج کا دن مقرر کرنا بدعت کے زمرے میں نہیں آتا؟؟
اگر کوئی اس کو دین یا ثواب سمجھ کر نہیں کرتا تو کیا سمجھ کر کرتا ہے گناہ ،مکروہ ، مستحب، سنت، واجب (فرض) دلیل سے جواب عنایت کریں
یوم عرفہ 9 ذو الحجہ کو تبدیل کیا جاتا ہے ۔ کیونکہ اس وقت بیت اللہ میں رش کم ہوتا ہے ، حاجی لوگ میدان عرفات میں یا اس طرف جارہے ہوتے ہیں ۔
کعبہ کو غسل دینا ، اور غلاف چڑھانا کس کی سنت ہے؟ کیا ایسا کرنا بدعت ہے؟ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کعبہ کو غسل دیا اور کعبہ پر غلاف چڑھایا؟ کیا صحابہ ، تابعین سے ایسا کرنا ثابت ہے؟ اگر ثابت نہیں تو پھر یہ بدعت کیوں نہیں؟؟
غسل دینے کا مطلب ، کعبہ کی صفائی کرنا ہے ، جس طرح ہم عام مساجد کی صفائی کرتے ہیں ، غلاف زمانہ جاہلیت میں بھی کعبہ پر موجود تھا ، حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے بھی باقی رکھا ، بلکہ خیر القرون میں غلاف تبدیل کرنے کے واقعات بھی موجود ہیں ۔
( مصدر )
مزید تفصیل یہاں دیکھ لی جائے :
غسل و غلاف کعبہ کی شرعی حیثیت
 
Last edited:
Top