محدث میڈیا
رکن
- شمولیت
- مارچ 02، 2023
- پیغامات
- 890
- ری ایکشن اسکور
- 30
- پوائنٹ
- 69
نماز میں یا نماز کے علاوہ قہقہہ لگا کر ہنسنے سے وضوکا ٹوٹنا
علماء کرام کا اس بات پر اجماع ہے کہ نماز کے علاوہ قہقہہ لگا کرہنسنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، ایسے ہی ان کا اجماع ہے کہ نماز میں قہقہہ لگا کر ہنسنے سے نماز ٹوٹ جائے گی لیکن نماز میں قہقہہ لگا کر ہنسنے سے وضو ٹوٹنے کے بارے میں علماء کرام کے دو قول ہیں:
1- وضو ٹوٹ جائے گا، یہ امام ابراہیم نخعی، امام حسن بصری، امام ابوحنیفہ اور امام ثوری رحمہم اللہ کا قول ہے۔
2- وضو نہیں ٹوٹے گا، یہ امام مالک، امام شافعی ، امام احمد، امام ابوثور اور امام اسحاق رحمہم اللہ کاقول ہے۔
راجح:
دوسرا قول راجح ہے ، کیونکہ سیدنا جابر رضی اللہ عنہما سے ایسے آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جو نماز میں ہنستا ہے تو آپ نے فرمایا کہ اس وہ نماز دوبارہ پڑھے گا لیکن اس کاوضو برقرار ہے، اور قہقہہ لگا کر ہنسنے سے وضو ٹوٹ جانے کے بارے میں جو حدیث بیان کی جاتی ہے وہ ضعیف ہے ۔